کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
قادر ہونا : یعنی ترکِ جماعت کے اعذار جو گزر چکے ہیں ، اُن سے محفوظ ہونا ، پس بیمار ، اپاہج وغیرہ پر جماعت سے نماز پڑھنا واجب نہیں ۔(شامیہ:1/555)(عُمدۃ الفقہ:2/183)نابینا کیلئے جمعہ اور جماعت میں حاضر ہونے کی رخصت: اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ نابینا شخص کے لئے جماعت میں حاضر ہونا لازم نہیں ، خواہ قائد ہو یا نہیں ۔ البتہ قائد ہونے کی صورت میں جمعہ لازم ہوتا ہے یا نہیں ، اس میں اختلاف ہے : احناف : لازم نہیں ہوتا ۔ ائمہ ثلاثہ : جمعہ لازم ہوتا ہے ۔ (الفقہ الاسلامی : 2/1189)(الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ:30/296)جماعت کو مقدّم کیا جائے گا یا کھانے کو : اگر جماعت کھڑی ہوجائے اور کھانا لگ چکا ہو تو کھانا مقدّم ہوگا یا جماعت ، اِس بارے میں حدیث کے اندر کھانے کو مقدّم کرنے کا حکم ملتا ہے ، لیکن محدّثین کے نزدیک اس کی شرائط ہیں : کھانا لگ چکا ہو۔ حدیث کے الفاظ” إِذَا وُضِعَ عَشَاءُ“سے یہی معلوم ہوتا ہے۔ (مرعاۃ :3/491) بھوک شدید ہو ۔کیونکہ اصل وجہ نماز میں خیالات کا بھٹکنا ہے اور وہ اسی صورت میں ہوتاہے۔ وقت میں وُسعت ہو ۔ چنانچہ اگر وقت تنگ ہو تو نماز کو بہر حال مقدّم کریں گے، ورنہ قضاء ہونےکا اندیشہ ہے۔(نفحات:2/542)