کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
دن سے کم قیام کی نیت ہو ، یا مسافر اپنے قیام و سفر میں کسی اور کے تابع ہو ، جیسے : اولاد باپ کے اور بیوی شوہر کے تابع ہوتی ہے، تو اِن تمام صورتوں میں شرعاً اِقامت معتبر نہ ہوگی ، اور قصر کا حکم لاگو نہیں ہوگا۔سفر میں سنتیں پڑھنے کا حکم : سفر میں سنتیں پڑھنے نہ پڑھنے کے بارے میں کئی اقوال ذکر کیے گئے ہیں : خوف و فرار کی حالت میں ترک کرسکتا ہے ، اور امن وقرار کی حالت میں پڑھ لینی چاہیئے ۔ رخصت پر عمل کرتے ہوئے سنّتیں ترک کردینا چاہیئے ۔ تقرّب اور فضیلت کو حاصل کرتے ہوئے سنتیں پڑھنی چاہیئے ۔ نزول کی حالت میں پڑھنی چاہیئے اور سفر کے جاری ہونے کی صورت میں ترک کرنا چاہیئے ۔ فجر کی سنّت پڑھنی چاہیئے ،دوسری سنتیں ترک کی جاسکتی ہیں ۔ فجر اور مغرب کی سنّت پڑھنی چاہیئے دوسری سنتیں ترک کی جاسکتی ہیں ۔ راجح یہ ہے کہ اگر امن و قرار اور نزول کی حالت ہو تو پڑھ لینا چاہیئے ، اور اگر سفر چل رہا ہو تو سنتیں بلاکراہت چھوڑی جاسکتی ہیں، البتہ چونکہ فجر کی سنتوں کی تاکید زیادہ ہے ، لہٰذا اُس کے ترک سے گریز کرنا چاہیئے ۔ (شامیہ :2/131)سفر حرام میں قصر کرنے کا حکم : سفر مختلف انواع کا ہوتا ہے ، کبھی طاعت کا ، جیسے: جہاد ، علم ، حج وغیرہ کا سفر۔کبھی معصیت کا ، جیسے : چوری کرنے ،ڈاکہ ڈالنے یا قتل اور زنا وغیرہ کرنے کے لئے سفر کرنا۔ کبھی سفر مباح ہوتا ہے جیسے : تجارت وغیرہ