کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
چودہویں دعاء:” أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَمَلٍ يُخْزِينِي “ : حضرت انس بن مالکسے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺجب اپنے صحابہ کرام کو نماز پڑھاتے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوکر بیٹھتے اور یہ دعاء پڑھتے : «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَمَلٍ يُخْزِينِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ غِنًى يُطْغِينِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ صَاحِبٍ يُرْدِينِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ أَمَلٍ يُلْهِينِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فَقْرٍ يُنْسِينِي»۔(الدعاء للطبرانی:657)(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی:120)پندرہویں دعاء:” أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ، وَشُكْرِكَ “ : حضرت معاذ بن جبلفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے اُن کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا:اے معاذ ! اللہ کی قسم میں تم سے محبت کرتا ہوں ، اللہ کی قسم میں تم سے محبت کرتا ہوں، پھر فرمایا: اے معاذ ! میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ نمازوں کے بعد کبھی بھی یہ دعاء نہ چھوڑنا ۔«اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ، وَشُكْرِكَ، وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ»۔(ابوداؤد1522)سولہویں دعاء:” اجْعَلْ خَيْرَ عُمْرِي آخِرَهُ “ : حضرت انس بن مالک سے مَروی ہے ،فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنماز سے فارغ ہوکر یہ دعاء پڑھا کرتے تھے : «اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ عُمْرِي آخِرَهُ، وَخَيْرَ عَمَلِي خَوَاتِمَهُ، وَاجْعَلْ خَيْرَ أَيَّامِي يَوْمَ أَلْقَاكَ»۔(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی:121)