کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
رانوں سے اور کہنیوں کا پہلوسے علیحدہ رکھنا اور بازو کا زمین سے اٹھا ہوا رکھنا ۔ (9) دونوں قعدوں میں مردوں کے لئے اس طرح بیٹھنا کہ دایاں پیر انگلیوں کے بَل کھڑا ہو ، اس کی انگلیوں کا رُخ قبلہ کی طرف ہو ، بایاں پیر زمین پر بچھا کر اس پر بیٹھے ہوں اور دونوں ہاتھ رانوں پر اس طرح رکھے ہوں کہ انگلیوں کے سرے گھٹنوں کی طرف ہوں ۔(10) امام کا بلند آواز سے سلام کہنا ۔ (11) امام کا سلام میں تمام مقتدیوں کی اور ساتھ رہنے والے فرشتوں کی نیت کرنا اور مقتدیوں کو اپنے ساتھ نماز پڑھنے والوں کی اور ساتھ رہنے والے فرشتوں کی نیت کرنا ۔ اگر امام دائیں ہو تو دائیں سلام میں اور بائیں طرف ہو تو بائیں سلام میں ، اور اگر بالکل سامنے ہو تو دونوں سلاموں میں امام کی بھی نیت کرنا سنت ہے ۔ (12) تکبیر ِ تحریمہ کہتے وقت مردوں کا اپنے ہاتھوں کو آستین یا چادر وغیرہ سے باہر نکال لینا۔ (13)مقتدیوں کا ہر رُکن کو امام کے ساتھ ہی بلا تاخیر اداء کرنا سنت ہے ۔ «»«»«»«»«»«»«»«»«»«»«»«»«»«»«» اب اِس باب سے متعلّق مباحثِ فقہیہ ملاحظہ فرمائیں :تعديل ِ اركان كا مطلب : هو تسكين الجوارح فى الركوع و السجود و القومة و الجلسة حتى يطمئن مفاصله ۔یعنی ركوع ، سجدہ ، قومہ ،اور جلسہ ميں اعضاء كو اس قدر اعتدال اور سكون كے ساتھ ركهنا كہ ہر عضو اپنى اصلى حالت ميں آجائے۔ (قواعد الفقہ : 231)