کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
ائمہ ثلاثہ : پرانے کپڑوں میں پراگندہ حالت میں نکلنا بہتر ہے ۔ (الفقہ علی المذاھب:1/329)نماز استسقاء میں نکلنے کے آداب : نکلنے سے پہلے صدقِ دل سے توبہ کرنا، کیونکہ گناہ ہی اصل میں بارشوں کے رکنے کا سبب ہوتے ہیں ، جب تک گناہوں پر ندامت کے ساتھ سچی توبہ نہ ہو مکمل فائدہ حاصل نہ ہوسکے گا ۔ نکلنے سے پہلے کچھ نہ کچھ صدقہ کیا جائے،کیونکہ صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے ، تو ان شاء اللہ صدقہ کی برکت سے آئی ہوئی مصیبت کو اللہ تعالیٰ دور فرمائیں گے۔ اہلِ حقوق کے حقوق کو اداء کیا جائے ،یعنی کسی پر ظلم کیا ہوا ہو ،اُس کا حق دبایا ہو ،کوئی چیز غصب کی ہوئی ہوتو اُس کو معاف کرانا یا حق کی ادائیگی کرنا ۔ عداوتوں اور دشمنیوں کو ختم کرکے باہمی مصالحت کرنا تاکہ باہمی اختلافات کی وجہ سے جو رحمتِ خداوندی روٹھی اور رُکی ہوئی ہے وہ نازل ہوسکے۔ نکلنے سے پہلے تین دن تک روزہ رکھ کر چوتھے دن نکلنا، کیونکہ روزہ داروں کی دعاء قبول ہوتی ہے ۔ بوسیدہ و پراگندہ حالت میں نکلنا ، اور ممکن ہو تو ننگے پاؤں نکلنا تاکہ اپنی عاجزی و انکساری کا زیادہ سے زیادہ اِظہار ہوسکے، غرض ظاہر و باطن کے اعتبار سے خوب بندگی و عبدیت اور عجز و انکساری کو ظاہر کرتے ہوئے نکلناچاہیئے ۔