کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
نویں دعاء:” مُعَوِّذَات“ پڑھنا : معوّذات میں اصل سورتیں تو ”سورۃ الفلق“ اور ”سورۃ النّاس“ہی ہیں ، لیکن اِس میں تغلیباً ”سورۃ الکافرون“ اور ”سورۃ الاِخلاص“ بھی داخل ہیں ، چنانچہ نمازوں کے بعد معوّذات کے پڑھنے میں چاروں قُل شامل ہیں ۔(مرقاۃ 2/769) حضرت عقبہ بن عامرفرماتے ہیں کہ مجھے نبی کریمﷺنےہر نماز کے بعد معوّذات(چاروں قُل)پڑھنے کا حکم دیا۔عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: «أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقْرَأَ بِالْمُعَوِّذَاتِ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ»۔(ابوداؤد:1523)دسویں دعاء:” آية الكرسي“ پڑھنا : حضرت علی کرّم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺسے منبر پر یہ بات سنی ہے کہ جو ہرنماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے اُس کو جنّت میں داخلے سے سوائے موت کے کوئی چیز نے نہیں روکا، اور جس نے اپنے بستر پر جاتے ہوئے یہ آیت پڑھی اللہ تعالیٰ اُس کو ، اُس کے پڑوسی کو اور اُس کے ارد گرد کئی گھروں کےرہنے والوں کو امن اور بے خوفی عطاء فرمادیتے۔مَنْ قَرَأَ آيَةَ الْكُرْسِيِّ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ لَمْ يَمْنَعْهُ مِنْ دُخُولِهِ الْجَنَّةَ إِلَّا الْمَوْتُ، وَمَنْ قَرَأَهَا حِينَ يَأْخُذُ مَضْجَعَهُ أَمَّنَهُ اللهُ عَلَى دَارِهِ وَدَارِ جَارِهِ وَالدُوَيْرَاتِ حَوْلَهُ۔(شعب الایمان :2174)