کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً مِنَ السُّنَّةِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الجَنَّةِ: أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ المَغْرِبِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ العِشَاءِ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الفَجْرِ۔(ترمذی: 414) حضرت اُمِّ حبیبہ فرماتی ہیں کہ جب سے میں نے نبی کریمﷺسے یہ اِرشاد سنا ہے میں نے کبھی اِن بارہ رکعات سنتوں کو ترک نہیں کیا ، اُن سے یہ حدیث نقل کرنے والے حضرت عنبسہ بن ابی سفیان ہیں اور اُن سے عَمرو بن اَوس نے نقل کیا ہے اور اُن سے حضرت نعمان بن سالم نے یہ روایت نقل کی ہے،سب کے سب یہی کہتے ہیں کہ جب سے ہم نے یہ روایت سنی ہے کبھی بھی ہم نے اِن بارہ رکعات سنتوں کو ترک نہیں کیا ۔ اللہ کرے کہ ہم بھی اِس عظیم فضیلت کو سن کر قولاً اور عملاً اِس بات کا تہیہ کریں کہ ہم بھی ان شاء اللہ کبھی اِن سنتوں کو ترک نہیں کریں گے۔ واللہ ھو الموفّقفجر کی دو رکعت سنت کی فضیلت : حضرت عائشہ صدیقہ نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتی ہیں : فجر کی دو رکعت سنت پڑھنا دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے اُن سب سے بہتر ہے۔رَكْعَتَا الْفَجْرِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا۔(مسلم:725) ایک روایت میں ہے کہ آپﷺنے فرمایا : فجر سے پہلے کی یہ دونوں سنت مجھے تمام دنیا سے زیادہ محبوب ہے ۔لَهُمَا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا جَمِيعًا۔(مسلم:725) حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ نبی کریمﷺنوافل میں کسی بھی نماز کا اِتنا زیادہ خیال نہیں رکھتے تھے جتنا صبح کی نماز سے پہلے کی دو رکعت سنت کا اہتمام کرتے تھے۔لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى شَيْءٍ مِنَ النَّوَافِلِ أَشَدَّ مِنْهُ تَعَاهُدًا عَلَى رَكْعَتَيِ الفَجْرِ۔(بخاری:1169)