کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
أَوْ إِمَامٍ جَائِرٍ فَلَا جُمِعَ لَهُ شَمْلُهُ وَلَا بُورِكَ لَهُ فِي أَمْرِهِ، أَلَا وَلَا صَلَاةَ لَهُ، أَلَا وَلَا حَجَّ لَهُ، أَلَا وَلَا بِرَّ لَهُ، أَلَا وَلَا صَدَقَةَ لَهُ۔(طبرانی اوسط:7246)نمازِ جمعہ کی شرائط : نماز جمعہ کی دو طرح کی شرطیں ہیں : شرائطِ وجوب ۔ یعنی جن شرائط کی وجہ سے جمعہ لازم ہوتا ہے ۔ شرائطِ صحت۔ یعنی جن شرائط کی وجہ سے جمعہ صحیح ہوتا ہے ۔نماز جمعہ واجب ہونے کی شرطیں: نماز واجب ہونے کی شرطوں کے علاوہ جمعہ واجب ہونے کی مندرجہ ذیل شرطیں ہیں :حرّیت :آزاد ہونا پس غلام پر جمعہ فرض نہیں ہے ۔بلوغت : بالغ ہونا ۔ پس بچے پر جیسے نماز فرض نہیں ، جمعہ بھی فرض نہیں ۔ذکورت : مرد ہونا، عورت اور خنثیٰ مشکل پر جمعہ فرض نہیں ہے۔اقامت :مقیم ہونا، مسافر پر جمعہ فرض نہیں ہے۔صحت : تندرست ہونا ۔مریض پر جمعہ فرض نہیں ہے، جو مرض جامع مسجد تک پیدل جانے سے مانع ہو اس کا اعتبار ہے۔ بڑھاپے کی کمزوری کی وجہ سے مسجد تک نہ جا سکے تو یہ مریض کے حکم میں ہے۔سالم الاعضاء : چلنے پر قادر ہونا، اپاہج پر جمعہ فرض نہیں ہے۔بصر :یعنی اندھا اور کانا نہ ہونا ،پس جو نابینا خود مسجدِ جمعہ تک بلا تکلف نہ جا سکتا ہو اس پر جمعہ لازم نہیں۔