کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
سجدے کے اندر قابلِ لحاظ امور : سجدے كے اندر مندرجہ ذيل امور كا لحاظ ركها جائے گا ۔ سجدے ميں جاتے ہوئے پہلے گهٹنے ، پهر ہاتھ ، پهر ناك ، پهر پيشانى ركهى جائے گى ۔ سُرين كو اٹهايا جائے گا ۔ سر كو زمين پر اس طرح ركها جائے گا كہ ہاتھ كانوں كى سیدھ ميں آجائيں۔ ہاتهوں كو اس قدر كهولا جائے گا كہ بغلیں ظاہر ہوجائيں ۔ پيٹ كو رانوں سے الگ ركهيں گے ۔ پاؤں كى انگليوں كوموڑ كر قبلہ كى جانب كرديں گے ۔ كم از كم تين مرتبہ ”سبحان ربى الاعلى “پڑها جائے گا۔ (تسہیل بہشتی زیور: 1/269، بتغیر یسیر)اعضاءِ سجدہ کی تفصیل : سجدہ سات اعضاء ہوتا ہے ، جیسا کہ حدیث میں ہے : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سات ہڈیوں پر سجدہ کروں: پیشانی پر ، اور یہ کہتے ہوئے آپﷺنے اپنی ناک کی جانب اِشارہ کیا ، اور دونوں ہاتھوں ،گھٹنوں اوردونوں قدموں کے کناروں پر۔أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ عَلَى الجَبْهَةِ، وَأَشَارَ بِيَدِهِ عَلَى أَنْفِهِ وَاليَدَيْنِ وَالرُّكْبَتَيْنِ، وَأَطْرَافِ القَدَمَيْنِ۔(بخاری:812) اِس حدیث سے معلوم ہوا کہ سات اعضاء پر سجدہ کیا جائےگا : (1)پیشانی ناک کے ساتھ ۔(2، 3)دونوں ہاتھ۔(4 ،5)دونوں گھٹنے۔(6 ،7)دونوں پاؤں کےکنارے۔