کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
نفاق اور جہنم سے براءت لکھ دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اُس کو قیامت کے دن شہداء کے ساتھ سکونت عطاء فرمائیں گے۔مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا، وَمَنْ صَلَّى عَلَيَّ عَشْرًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ مِائَةً، وَمَنْ صَلَّى عَلَيَّ مِائَةً كَتَبَ اللَّهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ: بَرَاءَةً مِنَ النِّفَاقِ، وَبَرَاءَةً مِنَ النَّارِ، وأَسْكَنَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ الشُّهَدَاءِ۔(طبرانی اوسط:7235)سترہویں فضیلت :درود پڑھنے والے کے لئے خود حضورﷺکا دعاء کرنا : اِرشادِ نبوی ہے:جس نے مجھ پر درود بھیجا اُس کا درود مجھ تک پہنچتا ہے اور مَیں اُس کے لئے رحمت کی دعاء کرتا ہوںاور اُس کے لئے اِس کے علاوہ دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔مَنْ صَلَّى عَلَيَّ بَلَغَتْنِي صَلَاتُهُ، وَصَلَّيْتُ عَلَيْهِ، وَكُتِبَتْ لَهُ سِوَى ذَلِكَ عَشْرُ حَسَنَاتٍ۔(طبرانی اوسط:1642) حضرت انس بن مالکسے نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد مَروی ہے:جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا میں اُس کے لئے دس مرتبہ رحمت کی دعاء کرتا ہوں۔مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً، صَلَّيْتُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًا۔(طبرانی اوسط:2671)اٹھارہویں فضیلت :درود پڑھنا پلِ صراط پر روشنی کا باعث ہے: حضرت ابوہریرہسے نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد مَروی ہے: مجھ پر درود بھیجنا پلِ صراط پر نور اور روشنی کا باعث ہے، پس جس نے مجھ پر جمعہ کے دن اسّی مرتبہ درود پڑھا اُس کے اسّی سال کے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَظُنُّهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:الصَّلَاةُ عَلَيَّ نُورٌ عَلَى الصِّرَاطِ فَمَنْ صَلَّى عَلَيَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثَمَانِينَ مَرَّةً غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُ ثَمَانِينَ عَامًا۔(الترغیب فی فضائل الاعمال لابن شاھین: 22)