کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
امام مالک واحمد : سرّی نمازوں میں تلاوت کی جائے گی ، جہری نمازوں میں نہیں،اور سرّی نمازوں میں بھی صرف مستحب ہے، واجب نہیں ۔(البنایۃ :2/314)(درس ِ ترمذی : 2/72)پہلی رکعت کو دوسری رکعات کے مقابلے میں طویل کرنا: امام محمد و ائمہ ثلاثہ : تمام نمازوں میں پہلی رکعت کو دوسری رکعت سے طویل کیا جائے گا ۔ امام ابو حنیفہ و ابو یوسف:صرف فجر کی نماز میں پہلی رکعت کو دوسری رکعت سے طویل کریں گے، دوسری نمازوں میں برابری کی جائے گی ۔(الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ:27/91)اقتداء المُفترض خلف المتنفل : یعنی کوئی فرض نماز پڑھنے والا کسی نفل پڑھنے والےکی اقتداء کرسکتا ہے یا نہیں اِس میں اختلاف ہے: امام شافعی : جائز ہے ، لیکن کراہت کے ساتھ ۔ ائمہ ثلاثہ : جائز نہیں ۔ ( الفقہ علی المذاھب الاربعۃ : 1/380)(الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ:6/32)نماز میں قراءت کے دوران دعاء کرنا : یعنی آیات ِ رحمت پڑھتے ہوئے رحمت کا سوال ، تذکرۂ جنت کی آیات پر جنت کا سوال اور ذکرِ نار پر مشتمل آیات کو پڑھتے ہوئے جہنم سے پناہ مانگنے کا سوال کرنا ، کیا یہ دوران ِ نماز کیا جاسکتا ہے ؟ اس بارے میں اختلاف ہے : احناف اور مالکیہ : صرف نوافل میں کیا جاسکتا ہے ، فرائض میں نہیں ۔ شوافع اور حنابلہ : نوافل اور فرائض دونوں میں کیا جاسکتا ہے ۔ (درس ِ ترمذی : 2/46)