کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
زِدْنِي عِلْمًا،وَلَا تُزِغْ قَلْبِي بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنِي، وَهَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً، إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ»۔(ابوداؤد:5061) حضرت شریق ہوزنی فرماتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ صدیقہکے پاس آیا اور اُن سے دریافت کیا کہ نبی کریمﷺجب رات کو نیند سے بیدار ہوتے تو کس چیز سے ابتداء کیا کرتے تھے؟ حضرت عائشہ صدیقہنے فرمایا:تم نے مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ہے جو تم سے پہلے کسی نے مجھ سے دریافت نہیں کیا ۔نبی کریمﷺجب رات کو نیند سے بیدار ہوتے تو دس مرتبہ تکبیریعنی”الله أَكْبَرُ“کہتے، دس مرتبہ تحمیدیعنی ”الْحَمْدُ لله“ کہتے ، دس مرتبہ ”سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ“ کہتے ،دس مرتبہ”سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ“ کہتے ، دس مرتبہ اِستغفار کرتے اور دس مرتبہ تہلیل یعنی ”لَا إِلٰهَ إِلَّا الله “ کہتے ۔ اور اُس کے بعد یہ دعاء دس مرتبہ پڑھتے :«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ ضِيقِ الدُّنْيَا، وَضِيقِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ»۔(ابوداؤد:5058) حضرت ابوسعید خدریفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺجب رات کو نماز کیلئے اُٹھتے تو تکبیر”الله أَكْبَرُ “ پڑھتے اور یہ دعاء پڑھتے :«سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ»پھر ”اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا“ کہہ کر یہ دعاء پڑھا کرتے تھے:«أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ العَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ»۔(ترمذی:242) حضرت ربیعہ بن کعب اسلمیفرماتے ہیں: میں نبی کریمﷺکے حجرہ کے پاس ہی رات گزارا کرتا تھا جب آپﷺرات کو بیدار ہوتے تو میں آپ سے سنتا تھا کہ آپﷺدیر تک ”سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ