کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
٭ — اگر تین سے زائد عورتیں صف کے درمیان میں مردوں کے ساتھ کھڑی ہوں تو دائیں بائیں کے ایک ایک آدمی کی اور پیچھے کی تمام صفوں کے تمام آدمیوں کی نماز فاسد کردیں گی ۔ دائیں بائیں ایک ایک اِس لئے کیونکہ اُسی صف میں دوسرے نمازیوں کیلئے یہ دونوں آدمی حائل بن جائیں گے لہٰذا سب کی نماز فاسد نہیں ہوگی ،اور پیچھے کی تمام صفوں کے تمام آدمیوں کی نماز اِس لئے فاسد ہوجائے گی کیونکہ یہ تین سے زائد عورتوں کا کھڑا ہونا پوری صف کے کھڑے ہونے کے حکم میں ہے جس سے پیچھے کے تمام آدمیوں نماز خواہ وہ سیدھ میں کھڑے ہوں یا نہیں ،فاسد ہوجاتی ہے۔ ٭ — اگر تین عورتیں صف کے درمیان کھڑی ہوں تو وہ اپنے دائیں بائیں کے ایک آدمی کی اور پیچھے کی تمام صفوں میں موجودآخر تک صرف اُن آدمیوں کی نماز فاسد کریں گی جو اُن کے سیدھ میں کھڑے ہیں ، اور جو سیدھ میں نہیں اُن کی نماز فاسد نہیں ہوگی۔ ٭ — اگر دو عورتیں یا ایک ہی عورت صف کے درمیان کھڑی ہو تو وہ اپنے دائیں بائیں کے ایک آدمی کی اور پیچھے کی تمام صفوں میں موجودآخر تک صرف اُن آدمیوں کی نماز فاسد کریں گی جو اُن کے سیدھ میں کھڑے ہیں ، اور جو سیدھ میں نہیں اُن کی فاسد نہیں ہوگی۔(عُمدۃ الفقہ:2/197 ،198) مقتدی کا اپنی ایڑیوں کے ذریعہ اِمام سے آگے نہ ہونا۔پس اگر مقتدی کا قدم بڑا ہونے کی وجہ سے اِمام کے پاؤں سے آگے نکل جائے تو اِقتداء صحیح ہوجائے گی کیونکہ ایڑیاں آگے نہیں بڑھیں ، اِسی طرح اگر مقتدی کا قد اِمام سے لمبا ہونے کی وجہ سے سجدہ میں سر آگے بڑھ جائے تب بھی اِقتداء صحیح