کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
پس مذکورہ بالا تفصیل کی روشنی میں مکروہ اوقات کل پانچ بنتے ہیں : (1)صبح صادق سے لے کر طلوعِ آفتاب تک۔(2)عین طلوع آفتاب ۔(3) عین زوالِ آفتاب۔ (4)عصر کے بعد سے غروبِ آفتاب تک۔(5) عین غروبِ آفتاب۔ فائدہ : غربِ آفتاب کے بعد مغرب کی نماز سے قبل نفل پڑھنا بھی مکروہ ہے، اِس لئے کہ اس سے مغرب کی نماز میں تاخیر لازم آتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ امام شافعی کے علاوہ بقیہ تمام ائمہ مغرب سے پہلے دو رکعت پڑھنے کے قائل نہیں ہیں ۔ اِسی طرح خطبہ جمعہ کے وقت بھی نفل پڑھنا مکروہ ہے اور کیونکہ اس سے خطبہ کا سننا متاثر ہوتا ہے ۔نیز عیدین کی نماز سے پہلے خواہ گھر میں ہو یا عید گاہ میں نفل پڑھنا مکروہ ہے اور عیدین کی نماز کے بعد عید گاہ میں نفل پڑھنا مکروہ ہے ، البتہ گھر واپس آکر پڑھ سکتے ہیں ۔ نوٹ: نمازوں کے مکروہ اوقات میں کون کون سی نمازیں پڑھی جاسکتی ہیں ،یہ اور اِس سے متعلّقہ دیگر کئی اہم مسائل کی تفصیل آگے آنے والے باب ”باب اوقات النھی“ کے اندر ملاحظہ فرمائیں۔ («»«»«»(«»«»«»(