کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
لنگڑا پن: اتنا لنگڑا ہو کہ صرف تین پاؤں سے چلتا ہو ،چوتھا پاؤں رکھا ہی نہیں جاتا ہو، یا رکھا جاتا ہو لیکن اس سے چل نہیں سکتاہو تو اس کی قربانی درست نہیں ۔(احسن الفتاوی :7/517) لاغری: اتنا دُبلا اور مریل جانور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو اس کی قربانی درست نہیں ۔(احسن الفتاوی :7/517) سینگ: پیدائشی طور پر سینگ نہ ہوں یا تھے لیکن درمیان سے ٹوٹ گئے توقربانی درست ہے،ہاں!اگر بالکل جڑ سے کٹا ہو تو درست نہیں۔(احسن الفتاوی :7/517) سینگ نہ ہونے کی تین صورتیں ہیں : پیدائشی طور پر سینگ نہ ہوں،اس کو ”الْجَمَّاءِ“کہا جاتا ہے ،اس کی قربانی صحیح ہے۔(شامیہ : 6/323) سینگ درمیان سے ٹوٹ گئے ہوں،اس کو ” الْعُظَمَاءُ “کہا جاتا ہے،قربانی صحیح ہے۔(شامیہ : 6/323) جانور کے سینگ بالکل جڑ ہی سے اکھڑ گئے ہوں ۔اس کو ”المستأصَلَة“ کہا جاتا ہے ۔ایسے جانور کی قربانی درست نہیں ۔ (مرعاۃ: 5/99)(رد المحتار : 6/323)(احسن الفتاوی :7/517) دانت: دانت ٹوٹ گئے ہوں یا گھس گئے ہوں تو ایک قول اکثر کو دیکھنے کا ہے ، لیکن راجح یہ ہے کہ اِس چیز کو دیکھیں گے کہ اگر چارہ کھاسکتا ہے تو جائز ہے ، احسن الفتاوی میں اسی کو ترجیح دی گئی ہے ۔ (احسن الفتاوی :7/514)