کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
٭حضرت بریدہ اسلمی نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :میانہ رَوی کے ساتھ چلنے کو اپنے اوپر لازم کرلو، کیونکہ جو بھی اس دین سے مقابلہ کرنے آیا ہے وہ مغلوب ہوکر رہاہے۔عَلَيْكُمْ هَدْيًا قَاصِدًا فَإِنَّهُ مَنْ يشَادَّ هَذَا الدِّينَ يَغْلِبَهُ۔(شعب الایمان:3599) ٭حضرت ابوہریرہنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں: یہ دین آسان ہےاور جو دین میں بےجا سختی کرےگا تو دین اس پر غالب آجائےگا۔إِنَّ الدِّينَ يُسْرٌ، وَلَنْ يُشَادَّ الدِّينَ أَحَدٌ إِلَّا غَلَبَهُ۔(بخاری:39) ٭اِرشادِ نبوی ہے: اعمال میں سب سے بہترین عمل وہ ہے جو درمیانہ درجہ کا ہو۔خَيْرُ الْأَعْمَالِ أَوْسَطُهَا۔(شعب الایمان:3604) ٭حضرت عائشہ صدیقہ روایت کرتی ہیں کہ حضور اکرم ﷺ حضرت عثمان بن مظعون کی کثرتِ ریاضت پر مطلع ہوئے تو انھیں تلقین فرمائی : اے عثمان کیاتم نے میرے (معتدل ) طریقے سے اعراض کیا؟ میں تو سوتا بھی ہوں اور نماز بھی پڑھتا ہوں، روزہ بھی رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں ، عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں ۔عثمان ! اللہ سے ڈرو، تمہارے گھر والوں کا تم پر حق ہے اور تمہارے مہمان کا تم پر حق ہے۔ روزہ رکھو اور ناغہ بھی کرو(نفل)نماز پڑھواور سویا بھی کرو۔يَا عُثْمَانُ، أَرَغِبْتَ عَنْ سُنَّتِي»، قَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَكِنْ سُنَّتَكَ أَطْلُبُ، قَالَ: «فَإِنِّي أَنَامُ وَأُصَلِّي، وَأَصُومُ وَأُفْطِرُ، وَأَنْكِحُ النِّسَاءَ، فَاتَّقِ اللَّهَ يَا عُثْمَانُ، فَإِنَّ لِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِضَيْفِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، فَصُمْ وَأَفْطِرْ، وَصَلِّ وَنَمْ۔(ابوداؤد:1369)