کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
اُمّ المؤمنین حضرت جُویریہ فرماتی ہیں کہ وہ اپنے مصلّیٰ پر بیٹھی ہوئی تھیں کہ اتنے میں نبی کریمﷺ اُن کے پاس سے صبح کی نماز کیلئے تشریف لے گئے، پھر سورج کے خوب اچھی طرح روشن ہونےکے بعد واپس لوٹے تو وہ اُسی طرح بیٹھی ہوئی تھیں ،آپﷺنے فرمایا: کیا تم اُسی حالت پر اب تک بیٹھی ہوئی ہو جس پر میں چھوڑ کرگیا تھا؟ اُنہوں کہا : جی، آپﷺنے اِرشاد فرمایا: میں نے تمہارے پاس سے جانے کے بعد چار کلمات تین مرتبہ کہے ہیں ، وہ ایسے عظیم ہیں کہ اگر اُن کا وزن تمہارے آج کے سارے اذکار کے مقابلے میں کیا جائے تو وہ کلمات بھاری ہوجائیں گے۔ « سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ »۔(مسلم:2726) حضرت صہیبفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺفجر کی نماز کے بعد اپنے ہونٹوں کو کچھ حرکت دیا کرتے تھے(یعنی کچھ پڑھتے تھے)میں نے دریافت کیا : یا رسول اللہ! آپ کے ہونٹ حرکت کررہےہوتے ہیں ،آپ کیا پڑھتے ہیں ؟ آپﷺنے اِرشاد فرمایا: میں یہ دعاء پڑھتا ہوں :«اللَّهُمَّ بِكَ أُحَاوِلُ، وَبِكَ أُصَاوِلُ، وَبِكَ أُقَاتِلُ»۔(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی:117) حضرت معاذفرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول ﷺکو فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص فجر اور عصر کی نماز کے بعد تین تین مرتبہ یہ اِستغفار کے کلمات : « أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ » پڑھ لے اُس کے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہو ۔(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی:126) حضرت عبد اللہ بن عبّاسسے مَروی ایک طویل روایت میں آپﷺکا یہ اِرشاد منقول ہے کہ جس