کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
« لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ » اُس کیلئے ہر کلمہ کے بدلہ میں دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ، دس گناہ مٹادیے جاتے ہیں اور دس درجے بلند کیے جاتے ہیں اور یہ کلمات اُس کیلئےہر ناپسندیدہ چیز اور شیطانِ مردود سے بچاؤ کا ذریعہ بن جاتے ہیں اور شرک کے علاوہ کسی گناہ کی مجال نہیں ہوتی کہ اُس کو ہلاک کرڈالے ، اور وہ (کلمات کا پڑھنے والا )لوگوں میں عمل کے اعتبار سے سب سے افضل ہوتاہے، سوائے اُس شخص کے جو اُس سے آگے بڑھ جائے یعنی اُس سے زیادہ یہ کلمات کہے۔(مسند احمد :17990) خلاصہ یہ ہے کہ اِس مختصر سے کلمے کو دس مرتبہ پڑھنے والے کو سات عظیم فضیلتیں حاصل ہوتی ہیں : (1)سو نیکیاں ۔ (2)سو گناہ معاف ۔(3)سودرجات بلند۔ (4)ہر قسم کی آفات سے حفاظت۔ (5)شیطان مردود سے حفاظت۔ (6)سوائے شرک کے کوئی گناہ اُس کو ہلاک نہ کر سکے گا ۔(7)وہ اُس دن سب سے افضل عمل کرنے والا ہوگا ۔ سوائے اُس شخص کے جو اُس سے بھی زیادہ پڑھے۔ حضرت مسلم بن حارث تمیمینبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : جب تم مغرب کی نماز سے فارغ ہوجاؤتو سات مرتبہ یوں کہو: « اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ» پس جب تم نے یہ پڑھ لیا پھر تمہارا اُسی رات میں انتقال ہوگیا تو تمہارے لئے جہنم سے خلاصی لکھ دی جائے گی، اور جب تم صبح کی نماز(فجر)پڑھو تب بھی اِسی طرح پڑھو، پس بے شک اگر اُسی رات تمہارا انتقال ہوجائے تو تمہارے لئے جہنم سے خلاصی لکھ دی جائے گی۔(ابوداؤد:5079)