کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
دعاء کے شروع، درمیان اور آخر میں درود شریف پڑھنا ۔ دعائے قنوت کے بعد درود شریف پڑھنا۔ تلبیہ سے فارغ ہونے کے وقت درود شریف پڑھنا۔ کسی جگہ جمع ہوتے اور جدا ہوتے وقت درود شریف پڑھنا۔ وضو کے وقت درود شریف پڑھنا۔ کانوں کے بجنے کے وقت درود شریف پڑھنا۔ کسی چیز کے بھول جانے کے وقت درود شریف پڑھنا ۔ وعظ کہنے اور علوم کی نشرو اِشاعت کے وقت درود شریف پڑھنا۔ حدیث کی قراءت کرتے ہوئے شروع اور آخر میں درود شریف پڑھنا۔ اِستفتاء یعنی دریافت کرنے کی غرض سے دینی مسئلہ لکھتے ہوئے درود شریف پڑھنا۔ تالیف و تصنیف کے وقت درود شریف پڑھنا۔ مدرِّس کے لئے تدریس کے وقت درود شریف پڑھنا۔ خطیب کیلئے خطبہ دیتے ہوئے درود شریف پڑھنا ۔ پیغامِ نکاح دیتے ہوئے درود شریف پڑھنا۔ نکاح کرنےاور کرانے والے کیلئے درود شریف پڑھنا۔(فتاویٰ شامیہ: 1/518)