کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
حضرت عبد اللہ بن مسعودنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :ظلم نہ کرو ورنہ تمہارا حال یہ ہوگا کہ تم دعائیں کروگے لیکن تمہاری دعائیں قبول نہیں ہوں گی، اور تم بارش طلب کرو گے لیکن تم پر بارش نہیں برسے گی اور تم مدد طلب کرو گے لیکن تمہاری مدد نہیں کی جائے گی۔«لَا تَظْلِمُوا فَتَدْعُوا فَلَا يُسْتَجَابُ لَكُمْ وَتَسْتَسْقُوا فَلَا تُسْقَوْا وَتَسْتَنْصِرُوا فَلَا تُنْصَرُوا»۔(مجمع الزوائد:9191) حضرت ثوباننبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتےہیں :بے شک انسان گناہ کی وجہ سے اُس رزق سے محروم ہوجاتا ہے جو اُسے ملنے والاتھا۔إِنَّ الرَّجُلَ لَيُحْرَمُ الرِّزْقَ بِالذَّنْبِ يُصِيبُهُ۔(ابن ماجہ :4022) سورۃ البقرہ کی آیت:159﴿أُولَئِكَ يَلْعَنُهُمُ اللهُ وَيَلْعَنُهُمُ اللَّاعِنُونَ﴾ کی تفسیر میں حضرت مجاہد فرماتے ہیں: زمین میں رینگنے والے جانور گبریلا اور بچھو بھی یہ کہتے ہیں:”مَنَعَنَا الْقَطْرَ بِخَطَايَا بَنِي آدَمَ“ کہ ہم پر بنی آدم کی خطاؤں کی وجہ سے بارش روک دی گئی ہے۔(شعب الایمان:3046) حدیثِ قدسی میں ہے:اگر میرے بندےمیری اِطاعت کرنے لگیں تو میں اُنہیں راتوں رات بارش سے سیراب کرکے دن کو اُن پر سورج نکال دوں اور اُنہیں بجلی کی آوازیں نہ سناؤں۔قَالَ رَبُّكُمْ عَزَّ وَجَلَّ: لَوْ أَنَّ عبيدِي أَطَاعُونِي، لَأَسْقَيْتُهُمُ الْمَطَرَ بِاللَّيْلِ، وَأَطْلَعْتُ عَلَيْهِمُ الشَّمْسَ بِالنَّهَارِ، وَلَمَا أَسْمَعْتُهُمْ صَوْتَ الرَّعْدِ۔(مسند احمد:8708) حضرت کعب فرماتے ہیں:جب تم دیکھو کہ بارش رک گئی ہے اور قحط پڑگیا ہے تو جان لو کہ زکوۃ روک دی گئی ہے۔إِذَا رَأَيْتَ الْمَطَرَ قَدْ قَحَطَ فَاعْلَمْ أَنَّ الزَّكَاةَ قَدْ مُنِعَتْ۔(شعب الایمان:3041) نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے: جو قوم بھی عہد کو توڑتی ہے تو اُن کے درمیان قتل و غارتگری پھیل جاتی ہے،جس قوم میں بے حیائی ظاہر ہوجائے اللہ تعالیٰ اُس پر (کثرت سے)موت کو مسلّط کردیتے ہیں،اور جو