کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
مذکورہ بالا امور احادیث سے ثابت ہیں ، اِس لئے سورج گرہن ہونے کے وقت میں ان امور کا اہتمام کرنا چاہیئے ، وہ احادیث ملاحظہ فرمائیں جن سے مذکورہ بالا امور ثابت ہیں: جب تم یہ گرہن ہونا دیکھو تو اللہ کا ذکر کرو۔فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ۔(بخاری:1052) جب تم یہ گرہن ہونا دیکھوتو اللہ کو پکارو،اُس کی بڑائی بیان کرو،نماز پڑھو اور صدقہ دو ۔فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ، فَادْعُوا اللَّهَ، وَكَبِّرُوا وَصَلُّوا وَتَصَدَّقُوا۔(بخاری:1044) جب تم یہ گرہن ہونا دیکھوتو گھبرا کر اللہ کو یاد کرو،دعاء و اِستغفار کرو۔فَإِذَا رَأَيْتُمْ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ، فَافْزَعُوا إِلَى ذِكْرِهِ وَدُعَائِهِ وَاسْتِغْفَارِهِ۔(بخاری:1059) ایک روایت میں ہے :جب تم یہ گرہن ہونا دیکھو تو گھبراکر نماز کی طرف متوجہ ہوجاؤ۔فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلاَةِ۔(بخاری:1046) ایک دفعہ سورج گرہن کے موقع پر صحابی فرماتے ہیں کہ میں نبی کریمﷺکے پاس دیکھنے کیلئے آیا کہ آپ کیا کرتے ہیں تو میں نے دیکھا کہ آپﷺنماز میں کھڑے ہوئے تھےاپنے ہاتھوں کو اُٹھائے اللہ تعالیٰ کی تسبیح ،تحمید،تہلیل،تکبیر اور دعاء میں مصروف تھے،یہاں تک کہ گرہن ختم ہونے تک آپ انہی کاموں میں مشغول رہے۔فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ قَائِمٌ فِي الصَّلَاةِ رَافِعٌ يَدَيْهِ، فَجَعَلَ يُسَبِّحُ، وَيَحْمَدُ، وَيُهَلِّلُ، وَيُكَبِّرُ، وَيَدْعُو، حَتَّى حُسِرَ عَنْهَا۔(مسلم:913) نبی کریمﷺنے سورج گرہن کے موقع پر غلام آزاد کرنے کا حکم دیا۔أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالعَتَاقَةِ فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ۔(بخاری:1054)