کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
دوسرے خطبے میں پہلے کی نسبت آواز پست ہونا بہتر ہے۔ خطبہ ”الحمد اللّٰہ “سے شروع کرنا خطبہ میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرنا ۔ خطبہ میں شہادتین پڑھنا ، یعنی اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور نبی کریمﷺکی رسالت کی گواہی دینا ۔ خطبہ میں نبی کریمﷺ پر درود شریف پڑھنا۔ خطبہ میں لوگوں کو وعظ و نصیحت کرنا۔ خطبہ میں قرآن مجید کی کچھ آیتوں یا کسی سورت کا پڑھنا، اس کی کم سے کم مقدار ایک آیت ہے اور یہ دونوں خطبوں کے لئے الگ الگ سنت ہے۔ دوسرے خطبے میں میں بھی حمد و ثنا و درود شریف و کلمہ شہادتیں کا اعادہ کرنا۔ خطبہ میں مسلمان مردوں اور عورتوں کے لئے دعا کرنا۔ دونوں خطبوں میں تخفیف کرنا ، اور اس کی مقدار یہ کہ دونوں خطبے طوال مفصل کی کسی صورت کے برابر ہوں۔دونوں خطبوں کو زیادہ طویل نہیں کرنا چاہیئے ،بلکہ مقدار کے اعتبار سےجمعہ کی نماز سے کچھ مختصر ہی رکھنا چاہیئے ۔ دونوں خطبوں کے درمیان اتنی دیر بیٹھنا کہ جس میں تین چھوٹی آیتیں پڑھی جاسکیں ۔ خطبہ شروع کرنے سے پہلے خطیب کا منبر پر بیٹھنا۔ نبی کریمﷺکی اقتداء میں خطبہ کا منبر پر پڑھنا ۔