کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
فاسق: یعنی کبیرہ گناہوں کا اِرتکاب کرنے والے کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے غلام: اگر چہ وہ آزاد کردیا گیا ہو ، اُس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے۔ گنوار: یعنی وہ بدّو ، گنوار دیہاتی جو جہل میں مبتلاء ہو اُس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے۔ اندھا : نابینا شخص چونکہ نجاست سے عموماً احتراز نہیں کرپاتا اُس کے پیچھے مکروہ تنزیہی ہے۔ أعشیٰ: یعنی وہ شخص جس کو دن اور رات میں کم نظر آتا ہو اُس کے پیچھے نماز مکروہ تنزیہی ہے۔ ولد الزّنا: یعنی وہ شخص جو زنا سے پیدا ہو ا ہو اُس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے ۔ اَمرَد: یعنی بے ریش خوبصورت بالغ آدمی کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے۔ سفیہ : یعنی بے وقوف اور کم عقل کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے۔ مَفلوج: یعنی فالج زدہ شخص جس کے جسم پر فالج کا اثر ہو، اُس کے پیچھے مکروہ تنزیہی ہے ۔ أبرص: جس کے جسم پر برص کا اثر پھیل چکا ہو ،اُس کے پیچھے مکروہ تنزیہی ہے ۔ أجذم: جذام کے مرض میں مبتلاء شخص کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے۔ أعرَج: لنگڑا شخص جو کچھ پوں پر کھڑا ہوتا ہو اُس کے پیچھے نماز مکروہ تنزیہی ہے ۔ مَجبوب: نامَرد شخص کے پیچھے نماز مکروہ تنزیہی ہے ۔ مقطوع الید: جس کا ایک ہاتھ کٹا ہو اُس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے ۔ حاقِن: پیشاب پائخانہ کے تقاضے کو دباکر نماز پڑھانے والے کے پیچھے نماز مکروہ تنزیہی ہے۔