کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
اِرشاد فرمایا:پھر تو اللہ تعالیٰ تمہارے دنیا و آخرت کے تمام کاموں کے لئےکافی ہوجائیں گے۔أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَجْعَلَ صَلَاتِي كُلَّهَا لَكَ قَالَ: إِذًا يَكْفِيكَ اللهُ أَمْرَ دُنْيَاكَ وَآخِرَتِكَ۔(شعب الایمان:1478) حضرت ابوکاھلفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے مجھ سے اِرشاد فرمایا : اے ابوکاہل!اچھی طرح جان لو ، جو شخص روزانہ دن اور رات کو مجھ پر شوق اور محبّت کے ساتھ تین تین مرتبہ درود پڑھے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمّہ لیا ہوا ہےکہ اُس کے اُس دن اور رات کے گناہ معاف کردیں گے۔وَاعْلَمَنَّ يَا أَبَا كاهلٍ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ كُلَّ يومٍ ثَلاثَ مراتٍ وَكُلَّ ليلةٍ ثَلاثَ مراتٍ حُبًّا وَشَوْقًا إِلَيَّ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَغْفِرَ لَهُ ذُنُوبَهُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ وَذَلِكَ الْيَوْمَ۔(الصلاۃ علی النبیّ لابن ابی عاصم:62)(الترغیب: 2580) حضرت ابوہریرہسے نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد مَروی ہے: مجھ پر درود بھیجنا پلِ صراط پر نور اور روشنی کا باعث ہے، پس جس نے مجھ پر جمعہ کے دن اسّی مرتبہ درود پڑھا اُس کے اسّی سال کے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَظُنُّهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:الصَّلَاةُ عَلَيَّ نُورٌ عَلَى الصِّرَاطِ فَمَنْ صَلَّى عَلَيَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثَمَانِينَ مَرَّةً غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُ ثَمَانِينَ عَامًا۔(الترغیب فی فضائل الاعمال لابن شاھین: 22) حضرت انسنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں: اللہ کے لئے دو محبت کرنے والےجب ایک دوسرے سے ملیں اور ایک دوسرے سے مُصافحہ کریں اور دونوں نبی کریمﷺپر درود پڑھیں تو اُن کے جُدا ہونے سے پہلے ہی اُن کے اگلے پچھلے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔مَا مِنْ عَبْدَيْنِ مُتَحَابَّيْنِ فِي اللَّهِ