کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
حضرت ابوہریرہ سے کہ رسول اللہﷺنے اِرشاد فرمایا :جب امام” غیر المغضوب علیہم ولا الضالین“ کہے تو تم بھی آمین کہو کیونکہ جس نے فرشتوں کے ساتھ آمین کہی اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں ۔إِذَا قَالَ الإِمَامُ: {غَيْرِ المَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ} فَقُولُوا: آمِينَ، فَإِنَّهُ مَنْ وَافَقَ قَوْلُهُ قَوْلَ المَلاَئِكَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ۔(بخاری:1/782) حضرت عائشہ صدیقہنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتی ہیں کہ یہودیوں کو تم سے جتنا ”آمین“ کہنے اور سلام کرنے پر حسد ہے اتنا کسی اور چیز پر نہیں ۔مَا حَسَدَتْكُمُ الْيَهُودُ عَلَى شَيْءٍ، مَا حَسَدَتْكُمْ عَلَى السَّلَامِ وَالتَّأْمِينِ۔(ابن ماجہ:856)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِﷺ:«مَا حَسَدَتْكُمُ الْيَهُودُ عَلَى شَيْءٍ، مَا حَسَدَتْكُمْ عَلَى آمِينَ، فَأَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ آمِينَ۔(ابن ماجہ:857) حضرت سمرہ بن جندبفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا: جب امام” غیر المغضوب علیہم ولا الضالین“ کہے تو تم بھی آمین کہو، اللہ تعالیٰ تمہاری دعاء کو قبول فرمالیں گے۔إِذَا قَالَ الْإِمَامُ: {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ}، فَقُولُوا: آمِينَ، يُجِبْكُمُ اللهُ۔(طبرانی کبیر:6891) حضرت عائشہ صدیقہفرماتی ہیں کہ ایک دفعہ آپﷺنے مجھ سےسوال کیا کہ اے عائشہ ! کیا تم جانتی ہو کہ یہودی ہم سے کیوں حسد کرتے ہیں ؟ میں نے کہا : اللہ اور اُس کا رسول ہی زیادہ بہتر جانتا ہے،آپﷺنے اِرشاد فر مایا:وہ لوگ ہم پر اُس قبلہ کی وجہ سے حسد کرتے ہیں جو ہمیں عطاء کیا گیا اور وہ اُس سے گمراہ ہوگئے، اور اُس جمعہ پر حسد کرتے ہیں جو ہمیں عطاء کیا گیا اور وہ لوگ اُس سے گمراہ ہوگئے، اور (تیسری چیز )ہمارے امام کے پیچھے آمین کہنے پر حسد کرتے ہیں ۔تَدْرِينَ عَلَى مَا حَسَدُونَا؟