انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
تو جب یہ حال ہے تو کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ اس وقت جو ہماری حالت دُرست ہے وہ مستقل اختیار سے ہے، علاوہ اس کے یہ بھی تو سمجھنا چاہیے کہ اگر کوئی شخص بہت حسین ہو، مگر وہ اپنے چہرے پر کالک مل لے تو اس کا قدرتی حُسن حقیقتا زائل نہ ہوجائے گا، اسی طرح اگر کوئی شخص بدشکل ہو، مگر وہ پوڈر مل لے تو کیا وہ حسین ہوجائے گا؟ تو بعض لوگوں کا ایمان ایسا ہی ہوتا ہے جیسے پوڈر، اسی طرح بعض لوگوں کا کفر ایسا ہی ہوتا ہے جیسے کالک جب ذرا ہٹا، اصل رنگ عود کر آیا اور اس کا ہٹ جانا اپنے مستقل اختیار میں نہیں، یہ حق تعالیٰ کے اختیار میں ہے تو پھر کیا زیبا ہے کہ آدمی اپنی حالت پر ناز کرے اور دوسروں کو حقیر سمجھے۔ تمت بالخیر