انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ملامت نہیں۔سفارشوں سے کوفت : تحقیق: میرے یہاں تو اگر کوئی آوے تو طالب بن کر آوے اور مجھ کو ذمہ دار شفا کا نہ سمجھے۔حضرتِ والا کا مسلک : تحقیق: فرمایا کہ میں بڑی مشکل سے کسی سے بدگمان ہوتا ہوں، بڑی چشم پوشی کرتا ہوں اور جب کسی پر خفا ہوتا ہوں، محض اصلاح کے لیے ہوتا ہوں، بغض اس وقت بھی نہیں ہوتا،یہ حضرت حاجی صاحب ؒ کی برکت ہے۔شیخ کے ساتھ گستاخی کی بے برکتی : تحقیق: شیخ کے ساتھ گستاخی سے پیش آنے والا برکاتِ باطنی سے محروم ہو جاتا ہے، ایک شخص نے عرض کیا کہ شیخ کے ساتھ جو نسبت ہے کیا وہ بھی قطع ہو جاتی ہے؟ فرمایا کہ ہاں! شیخ کے ساتھ جو نسبت ہے وہ بھی قطع ہو جاتی ہے، گستاخی بڑی خطرناک چیز ہے، گو معصیت نہیں ہے، مگر خاص اثر اس کا معصیت سے بھی زیادہ ہے۔ اس طریق میں سب کوتاہیوں کا تحمل ہو جاتا ہے مگر اعتراض اور گستاخی کا نہیں ہوتا ؎ ہرکہ گستاخی کند اندر طریق گردَد اندر وادیٔ حسرت غریق ہرکہ بے باکی کند در راہِ دوست رہزنِ مرداں شد ونامرد اوستکسی کے درپے ہونا مناسب نہیں : تحقیق: فرمایا کہ حالات میں اصلاح متردّد کی ہوتی ہے اور جو کسی خاص خیال میں جزم کیے ہو، اس کی نہیں ہوتی، اس لیے ہم کسی کے پیچھے کیوں پڑیں جب حق واضح ہوگیا، کتابیں چھپ گئیں، اب کچھ ہی ہو۔آدمی کو چاہیے کہ خدا سے صحیح تعلق پیدا کرے : تحقیق: پھر اللہ تعالیٰ بڑے متکبروں اور فرعونوں کی گردنیں اس کے سامنے جھکا دیتے ہیں۔الہام کی مخالفت کا حکم : تحقیق: فرمایا کہ الہام کی مخالفت سے بھی دنیا میں مواخذہ ہو جاتا ہے مثلاً: کسی بیماری میں مبتلا ہو