انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس کی تکمیل اور نتیجہ کا متفرع ہو جانا یہ حق تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے۔سالک کے لیے امرا کی صحبت سے اجتناب ضروری ہے : ارشاد: امرا کی صحبت میں اکثر ایک زہریلا مادہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی ہاں میںہاں ملانی پڑتی ہے، اگر ذرا بھی اس بات کا خوف ہو تو اس شخص کو جو اپنے قلب کی محافظت کرنے والا ہے ایسی جگہ نہ جانا ہی بہتر ہے، خواہ وہ خوف امیر کے جبروت وسطوت کی وجہ سے ہو یا اپنے ضعفِ قلب کی وجہ سے ہو۔رسومِ قدیمہ کے نہ چھوڑ نے کی علت : ارشاد: رسومِ قدیمہ کے چھوڑ نے میں ذلت اور طعن کی پروا کرنا محض اس وجہ سے ہے کہ دین کی وقعت نہیں یا دیندار بننے کی خواہش نہیں، کیوں کہ مشاہدہ ہے کہ جس چیز کی وقعت انسان کی نظر میں ہو یا اس سے محبت ہو تو اسکی تحصیل میں ذلت وطعن کی ہرگز پروا نہیں کرتا، پھر جو لوگ برادری کی ملامت کا بہانہ کرتے ہیں ان کے واسطے ایک اور جواب ہے وہ یہ کہ جیسے تمہاری دنیا کی ایک برادری ہے دین کی بھی تو ایک برادری ہے، یعنی علما وصلحا ہم نے مانا کہ اس کے چھوڑنے میں دنیا کی برادری تم کو برا کہے گی، مگر دینی برادری تم کو اچھا کہے گی اور دعا دے گی اور اس سے بڑھ کر ایک اور بات ہے کہ اللہ تعالیٰ تم سے خوش ہوں گے، رسول اللہ ﷺ راضی ہوں گے۔اصلاحِ اعمال واصلاحِ نفس کا مدار : ارشاد: جتنے گناہوں میں ہم مبتلا ہیں اس کی اصل یہ ہے کہ ہم نفس کو مشقت سے بچانا چاہتے ہیں اور جتنے اوامر کو ہم ترک کر رہے ہیں اس کی اصل بھی یہی ہے۔ پس معلوم ہوا کہ اصلاحِ اعمال واصلاحِ نفس کا مدار عادی مجاہدہ پر ہے۔سجدہ للقدم اور سجدہ علی القدم کا فرق : ارشاد: سجدہ للقدم تو یہ ہے کہ جائے قدم کو سجدہ کیا جاوے یہ شرک صریح ہے اور سجدہ علی القدم یہ ہے کہ جائے قدم پر سجدہ کیا جاوے، حصولِ برکت کی نیت سے یہ شرک صریح نہیں مگر خطرہ سے خالی نہیں، اگر ایسا ہی کسی کو شوق ہو تو وہ موضع قدم پر قدم رکھے اور موضع سجود پر سجدہ کرے، موضع قدم پر سجدہ نہ کرے۔بدعت کی تعریف : ارشاد: بدعت کہتے ہیں مقاصد شرعیہ کے بدلنے کو، غیر مقصود کو مقصود بنا دے یا مقصود کو غیر مقصود بنا دے۔محبت وعظمت کا بڑا فائدہ : ارشاد: محبت وعظمت سوال عن الحکمت وانتظارِ علمِ حکمت سے مانع ہے۔استخارہ کا محل : ارشاد: استخارہ کا محل ایسا امر ہے جس میں ظاہراً بھی نفع وضرر دونوں کا احتمال ہے۔ موت سے توحّشِ عام کا سبب: ارشاد: موت سے توحّشِ عام کا سبب یہ ہے کہ لوگ آخرت کو ہُو کا میدان سمجھتے ہیں اور