انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بسیار سفر باید تاپختہ شود خامی ارشاد: بقدر تحمل کام کرنا چاہیے، اپنے کو زیادہ مقید کرنا بلا ضرورت نہ چاہیے کہ انجام پریشانی ہے۔ترکِ تکلم کا حکم : ارشاد: ترکِ تکلم بہ مسلم پر جو وعید ہے کہ نماز، روزہ اس کا مقبول نہیں حتیٰ یصلحا سو اس میں وہ مہاجرت مراد ہے جس کا سبب محض دُنیوی ہو جو مہاجرت کسی مصلحتِ دینیہ سے ہو، وہ اس میں داخل نہیں۔ معیتِ ذاتیہ: ارشاد: معیت ذاتیہ ایک قربِ خاص ہے جو وجداناً مُدرِک ہوتا ہے اور جو حضور ویادداشت کا ثمرہ ہے نہ کہ اس کا عین۔نہایت وتمکین کی تعریف : تعلیم: سالک کو احوالِ تکوینیہ ولولہ وجوش وغیرہ کے بعد جو یہ حالت پیش آتی ہے کہ اپنے کو محض عام مسلمانوں کی طرح سمجھتا ہے، نہ وہ ولولہ وجوش ہوتا ہے نہ کوئی دوسرا امرِ امتیاز، یہ حالتِ نزول ہے جو انتہا کے بعد عطا ہوتی ہے اور یہ وہی ہے جس کو حضرت جنید ؒ نے اس سوال کے جواب میں کہ ما النہایۃ فرمایا تھا۔ ( العود الی البدایۃ)۔عقلاً حق ہی کو ترجیح ہے حبِّ شیخ پر : ارشاد: بعض اوقات فرطِ محبتِ شیخ سے شبہ ہوجاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی محبت مغلوب ہے، منشا اس کا ناواقفی ہے ورنہ واقع میں محبت خدا تعالیٰ ہی کی غالب ہوتی ہے۔ دلیل اس کی یہ ہے کہ اگر کوئی شخص یہ بات پیش کرے کہ ان دو محبتوں میں سے ایک رہ سکتی ہے جس کو پسند کرو۔ اس وقت یقینا حق تعالیٰ ہی کی محبت کو ترجیح دی جاے گی، یہ صریح دلیل ہے حق تعالیٰ کی محبت کے غالب ہونے کی مگر یہ محبت باوجو دطبعی ہونے کے مشابہ عقلی کے ہے اس لیے آثار لطیف ہیں جس سے شبہ ضعف کا ہوتا ہے ورنہ قوی یہی ہے اور انسان مامور بہ اس حبِّ عقلی کا ہے علاوہ بریں خود حبِّ شیخ بھی حبِّ حق ہی ہے کیوں کہ للحق ہے۔ کان الشیخ واسطت إلیہ وصولاً، فاللّٰہ تعالی واسطۃ في الثبوت لحب الشیخ، فکان المحبوب الأول ہو اللّٰہ تعالی والشیخ محبوبًا بالعرض والموصوف بالذات أقویٰ من الموصوف بالعرض۔حصولِ فراغِ قلب کا طریقہ : ارشاد: قلب کو ہر وقت ماسوا اللہ سے فارغ رکھنا چاہیے (یعنی دل کسی اور چیز سے لگا ہوا نہ رہے) یہ نہایت نافع ہے اس کے تحصیل کا طریقہ یہ ہے کہ جو بات اور جو کام ضروری نہ ہو، نہ اس کو دیکھو، نہ سنو، نہ اس کا تصور کرو۔ خواہ یہ چیزیں ماضی کے متعلق ہوں یا مستقبل کے۔ ارشاد: حُبِّ موت علامتِ ولایت سے ہے۔ملقِّن کی کن خرابیوں کا اثر ملقِّن پر ہوتا ہے : ارشاد: دوسرے شخص پر ملقِّن کی ہر خرابی کا اثر نہیں ہوتا بلکہ ایک تو اس