انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس قاعدہ کا مقتضا یہ تھا کہ شریعت پردہ کے احکام سے بحث نہ کرے، لیکن پھر بھی شارع کا اس سے بحث کرنا دلیل اس کی شفقت اور پردہ کے تاکید کی ہے۔مردوں کے تابع ہونے کی وجہ : ارشاد: عورتیں فطرتاً اور قانوناً مردوں کے تابع ہیں اور مرد محبت کی وجہ سے تابع ہو جاتے ہیں۔اختصاصِ محبت مرد کی عورت کے ساتھ پردہ کی بنا پر ہے : ارشاد: اور یہ مسئلہ عقلی ہے کہ یہ تابیعت (مرد کی) محبت کے بقا تک ہے اور محبت کی بقا پردہ کی بقا تک ہے۔ چناں چہ ایک یورپین عورت نے لکھا ہے کہ عورتوں کے لیے جوبے پردگی کی کوشش کی جاتی ہے یہ عورتوں کے لیے سخت مضر ہے، کیوں کہ اس وقت تو مردوں کو عورتوں کی راحت رسانی کا پورا اہتمام ہے اور اس کا سبب محبت ہے اور محبت کا منشا اختصاص ہے، مشاہدہ ہے کہ جو چیز عام ہوتی ہے اس سے قوی تعلق نہیں ہوتا اور یہ اختصاص پردہ سے قائم ہے، پس محبت کی بنا پردہ ہے۔جو از تتبعِ عورات بضرورت : ارشاد: بہ ضرورت تتبعِ عورات جائز ہے، اس لیے مصلح کو واقعات مُرید سے دریافت کرنا جائز ہے۔اسلام کو ذلّت سے بچانا واجب ہے : ارشاد: اسلام کو ذلّت سے بچانے کے لیے کہ عدالت والے کہیں گے کہ توبہ توبہ اسلام چوری اور بے ایمانی سکھاتا ہے۔ چونگی دے دو۔ اور چار پیسے کی بچت نہ کرو۔طاعون کل مسلمانوں کے لیے نعمت وشہادت ہے : ارشاد: طاعون عامۂ مسلمین کے لیے نعمت وشہادت ہے اور کفار اور بعض اہلِ معصیت کے لیے قہر ہے۔ اعمالِ شرعیہ کے مجاہدہ ہونے کا راز: ارشاد: اعمالِ شرعیہ جتنے بھی ہیں سب مجاہدہ ہیں، دین کا ہر کام مجاہدہ ہے کیوں کہ مجاہدہ کہتے ہیں خلافِ نفس کو اور دین کا ہر کام نفس کی اصل حالت کے اعتبار سے نفس کے خلاف ہے، اس کا راز یہ ہے کہ دین میں تقیید ہے اور تقیید نفس کو گران ہے۔طاعون کا مزہ مبتلا سے پوچھو : ارشاد: جو لوگ طاعون میں مبتلا ہوکر مر چکے ہیں، ان سے ان کی قدر پوچھو، وہ جانتے ہیں کہ یہ بڑے مزے کی چیز ہے، ہم خواہ مخواہ اس سے گھبراتے ہیں۔طاعون میں بھاگنا سوئِ تدبیر ہے : ارشاد: طاعون میں بھاگنا دراصل تدبیر ہی نہیں بلکہ سوئِ تدبیر ہے کیوں کہ بھاگنا جیسے ضعف قلب سے ناشی ہے اسی طرح وہ ضعف کا منشا بھی ہے، یعنی بھاگنے والا اس فعل سے ضعف کو اپنے قلب پر