انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نوافل ومستحبات سے زیادہ غالب ہوں۔ ملامتی وہ ہے جو اعمال میںتکثیر تو کرتا ہے مگر ان کے اخفا کا اہتمام کرتا ہے جس سے عام لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ دوسروں سے زیادہ کچھ بھی نہیں کرتے۔عاشق کے فانی ہونے کے معنیٰ : ارشاد: عاشق ہمیشہ فانی ہوتا ہے کہ اپنی عزت وآبرو کو محبوب پر نثار کردیتا ہے ؎ عاشق بدنام کو پروائے ننگ ونام کیا اور جو خود ناکام ہو اس کو کسی سے کام کیاامامت کا حکم : ارشاد: علما کولازم ہے کہ ان کی امامت سے اگر ایک شخص کو بھی کراہت ہو تو فوراً اس سے علیحٰدہ ہو جائیں، پھر ان شاء اللہ بہت جلد وہ الگ کرنے والے ہی ان کے آگے ہاتھ جوڑیں گے۔مسلم عاصی کے لیے بھی موت تحفہ ہے : ارشاد: گنہگار مسلمان کے لیے بھی موت تحفہ ہے گو کچھ دنوں کے لیے اس کو عذاب بھی بھگتنا پڑے، کیوں کہ موت ہی کے ذریعہ سے اس کو کسی وقت خدا کا قرب حاصل ہوگا۔ دوسرے یہ کہ مسلمانوں کے لیے دوزخ جیل خانہ اور حوالات نہیں بلکہ مثل حمام کے مطہر ہے۔ تیسرے یہ کہ مسلمانوں کو دوزخ کے عذاب کا بہت زیادہ احساس بھی نہ ہوگا، کیوں کہ حدیث مسلم میں ہے یمیتھم إماتۃً کہ حق تعالیٰ جہنم میں مسلمانوں کو ایک قسم کی موت دیں گے جو نیند کے مشابہ ہوگی چوتھے یہ کہ اگر عذاب بھی ہو تو قاعدہ یہ ہے کہ جس نعمت کے زوال کی ہر دم توقع ہو وہ اس نعمت سے افضل ہے جس کے زوال کا ہر وقت اندیشہ ہو۔ بس مسلمان کے لیے موت ہر حال میں اچھی ہے، کیوں کہ دنیا کے زوال کا خطرہ لگا ہوا ہے اور آخرت کی تکلیف کے منقطع ہونے کی ہر دم توقع ہے پس موت ناگوار چیز نہیں۔ہم کو اپنے نبی ﷺ کے وسیلہ کی بہت کچھ امید ہے : رشاد: ہماری بڑی خوش قسمتی ہے کہ حق تعالیٰ نے ہم کو ایسا محبوب نبی عطا فرمایا کہ جس کے راضی کرنے کا حق تعالیٰ کو اس قدر اہتمام ورعایت ہے کہ پچاس نمازوں کے بجائے پانچ نماز امت کے لیے باقی رکھیں، پھر آپ اس وقت تک تھوڑا ہی راضی ہوں گے جب تک سب مسلمان جنت میں نہ پہنچ جائیں۔ اس لیے ہم کو بہت کچھ امیدیں ہیں۔ہمارے حسنات حقیقت میں سئیات ہیں : ارشاد: ہمارے حسنات حقیقت میں سیئات ہیں، مگر حق تعالیٰ کا کرم ہے کہ