انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دوسرے کو اس امر کے متعلق رائے قائم کرنے میں اعانت اور سہولت ہوجاوے، باقی رائے اس کو خودہی قائم کرنی چاہئے۔غیر ماہر کاعلاج جائزنہیں : جب تک کوئی ماہر طبیب امتحان لے کر مہارت مناسبت فن کی تصدیق نہ کردے، میں کسی طبیب کے لیے تحریک نہیں کرتا، کیوں کہ غیر ماہر کو علاج کرنا جائز نہیں۔بلا ضرورت مشقت : حضرت والا ضرورت میں تو دوسروں کے لیے بہت کچھ تعب برداشت فرمالیتے ہیں، لیکن بلا ضرورت اپنے کو مشقت میں نہیں ڈالتے۔زائد از حاجت چیزوں سے وحشت ہوتی ہے : حضرت والا وقتاً فوقتاً اپنی مملوک چیزوں کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔ اس میں سے جو جو چیزیں ضرورت سے زائد نکلتی ہیں ان کو اپنی مِلک سے خارج فرماتے رہتے ہیں اور فرمایا کرتے ہیں کہ مجھ کو زائد از حاجت چیزوں کا اپنی مِلک میں ہونا بھی موجبِ وحشت ہوتا ہے۔اصولِ صحیحہ کی پابندی کی ترغیب : حضرت والا فرمایا کرتے ہیں کہ قواعدِ ضروریہ اور اصولِ صحیحہ کی پابندی اتنی ضروری ہے کہ حضور سرور عالم ﷺ نے خود اپنے آپ کو ان کا ہمیشہ پابند بنائے رکھا۔تعویذ دینے کا طریقہ : حضرت والا جس تعویذ میں کوئی آیت تحریر فرماتے ہیں اس کے اوپر سادہ کاغذ بھی لگا دیتے ہیں تاکہ اس کا بے وضو چھونا جائز ہو جائے اور کسی کو تنگی یا گناہ نہ ہو۔ُآمدنی کا چوتھائی حصہ صدقاتِ نافِلہ ہیں : حضرت والا کا یہ معمول ہے کہ علاوہ صدقاتِ واجبہ کے اپنی آمدنی کا چوتھائی حصہ ہمیشہ مصارفِ خیر میں بطور صدقاتِ نافلہ صرف فرمادیتے ہیں: ایں کار از تو آید ومرداں چنین کننکسی پر بے جا بار ڈالنا یا عہدے کے اثر سے کام لینا : فرمایا کہ کسی پر بے جا بار ڈالنا یا عہدے کے اثر سے کام لینا شرعاً جائز نہیں۔ اگر کسی مسافر عہدہ دار کے لیے ٹھہرنے کا کوئی ٹھکانہ نہ ہو تو اس کو مسجد میں ٹھہرنا جائز ہے۔ وہ بہت سے بہت یہ کرے کہ چلتے وقت مسجد کے مصارف کے لیے کچھ دیدے، اس صورت میں مسجد کا بھلا بھی ہو جائے گا اور مسافر کے قلب پر مسجد کے اندر ٹھہرنے سے گرانی بھی نہ ہوگی۔