انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
بغرضِ اصلاح مکاتیب کے اخراجات طاعت ہے : تحقیق: کارڈ تو صرف دریافتِ خیریت یا طلبِ دعا کے لیے ہوسکتا ہے اور مضمون کی اس میں گنجایش نہیں، لوگ اپنی اصلاح میں بھی بخل کرتے ہیں، حالاں کہ یہ خرچ بھی طاعت ہے، رائیگاں تو نہیں جاتا جو مصلح لوگوں کو اس قدر تکلیف پہنچاتے ہیں۔بدنظری کا سبب اور اس کا علاج : تحقیق: فرمایا کہ نظرِ بد فعل اختیاری ہے، اس لیے اس سے بچنا بھی اختیاری ہے گو اس میں تکلیف ہو۔ لوگوں سے تکلیف نہیں اُٹھائی جاتی، مگر دوزخ کا عذاب اس سے زیادہ ہے۔ میں نے ایک مبتلائے نظرِ بد سے پوچھا کہ اگر تمہاری بد نظری کو اس کا خاوند بھی دیکھ رہا ہو کیا تب بھی دیکھ سکتے ہو؟ کہا: نہیں، میں نے کہا: خدا کی عظمت تمہارے قلب میں اس کے خاوند کے برابر بھی نہیں؟ کیوں کہ حق تعالیٰ ہر وقت ہماری حالت دیکھ رہے ہیں، بات یہ ہے کہ لوگوں کو خدا کے ساتھ اعتقاد تو ہے کہ وہ ہر وقت ہماری اچھی بُری حالت دیکھ رہے ہیں، مگر اس کا حال نہیں، اگر حال ہو جاوے تو ایسی جرأت نہ ہو۔تعویذ، تعبیر، مشورہ سے حضرتِ والا کو مناسبت نہیں : تحقیق: فرمایا: مجھے تین چیزوں سے زیادہ تعب ہوتا ہے۔ ایک تو تعویذ سے، ایک تعبیر سے، ایک مشورہ سے، کیوں کہ مجھے ان تینوں سے مناسبت نہیں، ہاں! مجھے مناسبت بس اس سے ہے کہ کوئی محبوب کا تذکرہ کیا جاوے ؎ ماہر چہ خواندہ ایم فراموش کردہ ایم الّا حدیثِ یار کہ تکرار می کُنیم ما قصۂ سکندر ودارا نخواندہ ایم از ما بجز حکایتِ مہر و وفا مپرس بس کہ در جانِ فگار وچشم بیدارم توئی ہر چہ پیدا می شود از دور پندارم توئی