انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تحقیق: فرمایا کہ اگر اولاد غیر تندرست ہو، جیسے اندھا، اپاہج ہو تو اس کا نان نفقہ ماں باپ کے ذمہ ہے، اگر ماں باپ نہ ہوں تو عزیز واقارب کے ذمہ ہے، چاہے کتنی ہی عمر ہوجائے۔طریقِ باطن میں اعتراض : تحقیق: طریقِ باطن میں اعتراض اس قدر بُرا ہے کہ بعض اوقات کبائر سے برکات منقطع نہیں ہوتے، مگر اعتراض سے فوراً منقطع ہو جاتے ہیں، اس طریق میں یا تو کامل اتباع اختیار کرے ورنہ علیحدگی اختیار کرے ؎ از خدا جوئیم توفیق ادب بے ادب محروم گشت از فضلِ رب بے ادب تنہا نہ خود را داشت بد بلکہ آتش در ہمہ آفاق زَدایک گُر قابلِ عمل مسنون : تحقیق: فرمایا کہ آنحضرتﷺ نے جب حضرت علیؓ کو یمن کا قاضی بنا کر بھیجا ہے تو یہ گُر بتایا تھا کہ اے علی! جب تک دونوں فریق کے بیان نہ سُن لو اُس وقت تک کسی قسم کا فیصلہ نہ کرنا۔ مسلمانوں کو اپاہج بن کر نہ بیٹھنا چاہیے: تحقیق: فرمایا کہ مسلمانوں کو اپاہج بن کر نہ بیٹھنا چاہیے، کھائے کمائے اور بچوں کے لیے بھی چھوڑ جائے، مگر حدودِ شرعیہ سے آگے نہ بڑھے اور نہ مال کو معبود بناوے، نہ کسی حال میں خدا سے غافل ہو، باقی کھیتی کرنا، باغ لگانا، تجارت کرنا، اس کی فضیلت خود احادیث سے ثابت ہے۔بدگمانی پر عمل کرنے کی سزا وعلاج : تحقیق: ایک صاحب نے لکھا کہ میرا روپیہ میز پر سے گُم ہوگیا تھا، محض شبہ میں، میں نے ایک بچہ کو مارا، بعد میں دوسرے کے پاس وہ چوری نکلی، مجھے سخت ندامت ہے، کیا کروں؟ تحریر فرمایا کہ اگر بالغ ہے تو اس سے معافی مانگو اور اگر نابالغ ہے تو اس کے سامنے اعتراف غلطی کا کرو اور ایک مُدّت تک اس کی دلجوئی کرو اور اس سے پوچھ پوچھ کر اس کی فرمایش پوری کرو۔طاعات میں نفس کو لذّت : تحقیق: یہ خوشی کی بات ہے، رہا کمی بیشی، یہ امرِ طبعی ہے، ہر طبیعت کا خاصہ جدا ہے، اس پر