انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
برابر لگا رہا۔ ایک صاحب نے دریافت کیا کہ اگر دو شخص نے کسی نیک کام کے کرنے کا ارادہ کیا اور اس کی کوشش بھی کی، مگر ایک شخص تو اپنی کوشش میں کامیاب ہوگیا اور دوسرا ناکامیاب رہا تو ثواب ان دونوں شخصوں کو برابر ملے گا یا کم وبیش مثلاً: دو شخصوں نے کلام مجید سیکھنا شروع کیا، ان میں سے ایک تو اپنی کوشش میں کامیاب ہوگیا یعنی تلاوت پر قادر ہوگیا اور اس کے بعد وہ برابر تلاوت کرتا رہا اور دوسروں کو بھی پڑھاتا رہا اور دوسرا شخص بوجہ اپنے ضعف یا مرض یا غباوت وغیرہ کے ناکامیاب رہا اور اس کو کلام مجید پڑھنا نہ آیا مگر اس نے اپنی ساری عمر اسی کوشش میں، سیکھنے میں گذار دی تو اب دونوں کو ثواب برابر ملے گا یا کم و بیش؟ فرمایا کہ ثانی کو اول سے دو چند ثواب ملے گا۔(۵۲) دیوانگی (یعنی کمالِ محبت الٰہی) علاج ہے ہموم وغموم کا : خواجہ عزیز الحسن صاحب کے بڑے صاحب زادے کے انتقال پر ایک دوست نے تعزیت نامہ لکھا تھا، اس پر خواجہ صاحب نے اشعارِ ذیل مرقوم فرمائے بغرض عبرتِ ناظرین کے خدمت میں پیش ہے ؎ یہ عالم عیش وعشرت کا یہ حالت کیف ومستی کی بلند اپنا تخیل کر یہ سب باتیں ہیں پستی کی جہاں دراصل ویرانہ ہے گو صورت ہے بستی کی بس اتنی سی حقیقت ہے فریب خوابِ ہستی کی کہ آنکھیں بند ہوں اور آدمی افسانہ ہو جائے کسی کو روز وشب مشغول فریاد وفغاں پایا کسی کو فکر گونا گوں میں ہر دم سرگراں پایا کسی کو ہم نے آسودہ نہ زیرِ آسماں پایا