انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کا جو بیّن طور پر غیر مشروع ہو اور بکثرت ہو یا قلت سے ہو اور ندامت اور تدارک نہ ہو۔ یا کوئی عقیدہ ونیت میں خلل ہو، مثل تلبیس وحبِّ جاہ ومال وغیرہ۔ ورنہ حسنِ ظن کا اثر غالب اور مدارِ نفع رہتا ہے اسی لیے یہ خدمت سب کر رہے ہیں گو اپنی حالت کو کوئی اچھا نہیں سمجھتا۔بڑھاپے میں شہوت کا اثر زیادہ ہونے کی وجہ : ارشاد: بڑھاپے میں جو بعض وجوہ سے شہوت کا اثر زیادہ ہوتا ہے اس کی وجہ ضعفِ تحمل ہے۔حفاظتِ نفس کا طریقہ : ارشاد: جو شخص اپنے نفس پر سوئِ ظن اور اپنی اصلاح وحفاظت کا مراقبہ مع توکل علی اللہ رکھتا ہے، وہ محفوظ رہتا ہے۔افطار تحری پر قضا لازم نہیں : ارشاد: اگر شک ہو کہ قبل غروب افطار ہوگیا ہے تو مسئلہ شرعی یہ ہے کہ اگر افطار تحری پر ہوا ہے تو قضا نہیں لیکن اگر مزید اطمینان کے لیے کوئی قضا رکھ لے تو خرابی کچھ نہیں۔ اپنے مال کا انتظام وتحفظ بھی عبادت ہے: سوال: بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔ یتامیٰ کی نگرانی میرے سر ہوگئی ہے۔ ساری جائیداد کا انتظام مجھ پر آپڑا ہے حالاں کہ اس کے حساب کتاب سے بالکل نابلد ہوں۔ ان پریشانیوں سے اَورَادْ کی پابندی نہیں ہوتی۔ ارشاد: اپنے مال کی حفاظت بھی عبادت ہے، خصوص جب کہ دوسرا طریقۂ معاش نہ ہو اور بدون انتظام معاش کے دل جمعی نہ ہو اور بدون دل جمعی کے طاعت نہ ہو، جیسا کہ اس وقت عام طبائع ضعیفہ کی یہی حالت ہے۔ نیز یتامیٰ کی نگرانی بھی عبادت ہے جبکہ ان کا کوئی نگراں نہ ہو جب یہ سب عبادت ہے تو عبادت سے کیا گھبرانا، رہی پریشانی سو اس کا سبب ناواقفی ہے اور یہ عارضی ہے اور عارضی بھی سریع الزوال۔ پس ایسی سریع الزوال پریشانی جو سبب ہوجائے جمیعت دائمہ کی قابل تحمل ہے اور اس عارض کے سبب جو ناغہ وغیرہ ہو جائے قابل گوارا ہے، پس جب تک کام قابو میں نہ آوے ضرور اس میں دخل دیں اور توجہ رکھیں اور ناواقفی کا تدارک کسی واقف خیر خواہ کو شریک کرنے سے کرلیں۔ جب کام قابو میں آجائے پھر مناسب انتظام کرکے تفرغ للعبادت کی صورت نکال لیں اور ایسے تفرغ کے میسر ہونے تک اوراد میں اختصار کو گوارا کر لیں مگر مداومت کی کوشش کریں اور اہل اللہ کے ملفوظات اور حالات کا مطالعہ کبھی ناغہ نہ کریں خواہ روزانہ پانچ ہی منٹ کے لیے ہو۔ ادب کا طبعی ہوجانا: ارشاد: ادب کا طبعی ہو جانا حالت مطلوبہ ہے۔اعزا کی عدمِ محبت بھی نعمت ہے : ارشاد: اگر اعزّا محبت نہ رکھیں تو اس سے راحت ہونا چاہیے کہ خدا تعالیٰ نے غیر اللہ