انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
تسلیم ورضا سے کام لیتا ہے اور اگر اس گھٹن اور بے چینی میں خود بخود اس کی جان نکل جائے تو یہ شہید اکبرہوگا: اے حریفان راہ مارا بست یار آہوئے لنگیم واد شیر شکار غیر تسلیم ورضاء کو چارئہ در کف شیر نر خونخوارئہعلاج قبضِ شدید اور اس کے منافع جن کا خلاصہ فنائے نام ہے : حال: میرے اوپر سخت شدید حالتِ قبض طاری ہے، قلب بالکل خالی معلوم ہوتاہے اور ایسا معلوم ہوتاہے کہ میں بالکل مردود ہوگیا، اس وقت حالاً اپنے کو کافر سے بھی زیادہ بد تر سمجھتا ہوں۔ نہ نماز میں پہلی سی حالت نہ ذکر کی رغبت۔ بار بار خود کشی کو دل چاہتاہے۔ تحقیق: مبارک مبارک! یہ وہ حالت ہے کہ میری تمنا دل سے اپنے متعلقین کے لیے اس کے طاری ہونے کی بشرط البصیرہ والاستقلال ہوا کرتی ہے اور اس کے منافع اس قدر ہیں کہ احصار میں نہیں آسکتے، مثلاً: عجب وکبر کی جڑ کٹ جانا، ہر وقت استحضار اپنے محلِ تصرف ہونے کا، وساوس وخطراتِ غیر اختیاریہ یعنی تصرفاتِ شیطانیہ کی انتہا معلوم ہوکر جھجھک نکل جانا جو شرعاً عین مطلوب ہے۔ اگر مرتے وقت کسی کو ایسی حالت پیش آئے وہ طبعاً گھبرا جائے اور خدا جانے گھبراہٹ میں کیا سمجھ جائے حالت حیات وعلم میں اس کے پیش آجانے سے اس کا محقق ہو جاتاہے، اگر بوقتِ مرگ پیش آئے تو وہ مؤثر نہیں ہوتی۔ وغیر ذالک من في المنافع والمصالح جن سب کاخلاصہ فنائے تام ہے اور اس کے بعد جو بسط ہوتاہے وہ بھی بے نظیر ہوتاہے۔ الحمد للہ! اس حالت کے منافی اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی مشاہدہ کرائے ہیں، تب ہی سے اس کو حصولِ مقصود کے لیے مثل جزو اخیر علتِ تامہ کے سمجھ رہاہوں اور اسی سے اپنے احباب کے لیے اس کا متمنی ہوتاہوں اور مبارک باد دیتاہوں۔اشعار برائے دفعِ قبض وشناختِ قبض : تحقیق: در طریقت ہر چہ پیش آید خیر اوست