انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس کو کبھی تشویش سے نجات نہ ہوگی اور جو شخص حاجت پر کفایت کرے گا جس وقت حاجت پوری ہوجائے گی اس کو سکون ہوجائے گا، چناںچہ حدیث میں ہے کہ جب تم میں کوئی شخص کسی حسین عورت کو دیکھے گا اور وہ اس کو اچھی طرح معلوم ہو تو اس کو چاہیے کہ اپنی بی بی کے پاس چلا آوے یعنی اس سے ہم بستری کرے۔ اس لیے کہ شرم گاہ دونوں جگہ ایک ہی سی ہے اور بیوی کے پاس بھی ویسی ہی چیز ہے جیسی اس اجنبی عورت کے پاس ہے۔ نیز اس حدیث میں معالجہ نفس کو سہل کرنے کا طریق بھی بتلایا گیا ہے، جو دلیل ہے رسولِ مقبولﷺ کے کمالِ شفقت کی۔ ورنہ اصل علاج تو کفِّ نفس وغضِ بصر تھا۔مبتدی کو اغیار سے اخفائے حال چاہیے : ارشاد: مبتدی سالک کو اپنی کوئی حالت یا خواب بجز شیخ کے کسی معتمد یا غیر معتمد سے ہرگز بیان نہ کرنا چاہیے۔اطاعتِ شیخ زینۂ کامیابی ہے : ارشاد: اگر شیخ سے طریقِ تربیت میں غلطی بھی ہوجائے جس پر خواہ اس کو محبوبانہ عتاب بھی ہوجائے لیکن پھر بھی مرید کو اس پر عمل کرنے سے نفع ہی ہوگا۔ کیوں کہ نفع دینے والے تو حق تعالیٰ ہیں، جب وہ طالب کی طلبِ صادق کو دیکھتے ہیں اور اس کو اپنے ولی کی اطاعت میں پختہ دیکھتے ہیں تو اس کے حال پر کرم فرمادیتے ہیں، چاہے شیخ سے غلطی ہی ہو۔ اس راستے میں اطاعت وانقیاد بڑی چیز ہے، اطاعتِ شیخ کے ساتھ کسی کو محروم ہوتے ہوئے نہیں دیکھا اور خود رائی کے ساتھ کسی کو کامیاب ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔ فہم وخاطر تیز کردن نیست راہ جو شکستہ می نگیرد فضل شاہحصولِ نسبت کو اصطلاح میں تکمیل کہتے ہیں : ارشاد: حصولِ نسبت جس کو اصطلاح میں تکمیل کہتے ہیں، اس کو تکمیل کہنا ایسا ہے جیسے طلبہ کی دستار بندی کو تکمیل کہتے ہیں، کیا دستاربندی کے بعد سیرِ عملی ختم ہوجاتی ہے! ہرگز نہیں، بلکہ اب تو پہلے سے زیادہ سیر شروع ہوتی ہے، بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ راستہ تو اب کھلا ہے اور صحیح سیر تو اب ہوگی۔اصطلاح میں جذب کے معنی اور اس کی علامت : ارشاد: اصطلاح میں جذب یہ ہے کہ حق تعالیٰ کو اس سے محبت ہوجائے۔ جس کی علامت یہ ہے کہ سالک پر داعیۂ اضطرار غالب ہوجائے اور اس سے کوئی واصل خالی نہیں ہوتا۔شیخ صاحبِ تمکین کی علامت : ارشاد: شیخ ساحل رسیدہ اور گرداب طے کردہ وگرگ باراں دیدہ یعنی صاحب تمکین کو