انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
ایں تن آرائی وایں تن پروری جن کے قلوب میں حق تعالیٰ کی محبت ہے اور اس طرف کا تعلق ہے ان کو بناؤ سنگھار کی کہاں فرصت، ان کی تو یہ حالت ہے ؎ نباشد اہلِ باطن درپئے آرائشِ ظاہر بنقاش احتیاجے نیست دیوار گلستاں را دلفریبانِ بناتی ہمہ زیور بستند دلبر ماست کہ باحسن خداداد آمدعقلِ سلیم کیا ہے ؟: فرمایا کہ ایسی عقل جو محبوب سے دُوری پیدا کر دے وہ عقل نہیں بلکہ پرلے درجے کی بدعقلی ہے اور جو محبوب سے واصل کرے، وہ دیوانگی بھی ہے تو ہزار عقلوں سے افضل ہے، نری عقل وذکاوت سے کیا کام چل سکتا ہے، جب کہ اطاعت ومحبت نہ ہو، اسی کو فرماتے ہیں ؎ فہم وخاطر تیز کردن نیست راہ جُز شکستہ می نہ گیرد فضل شاہصراطِ مستقیم بس ایک ہے : بس راستہ صرف ایک ہی ہے کہ محبت واطاعت کے ساتھ احکام شریعت کے سامنے اپنے کو پیش کر دو اور بجز اس کے کوئی راستہ نہیں، کیوں کہ اِدھر اُدھر بھٹکتے پھرتے ہو، کہیں راستہ نہ ملے گا۔ فرمایا کہ بزرگوں کی شان بدزبانی یا ان کی طرف بدگمانی کرنا نہایت ہی خطرناک چیز ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ بزرگوں کے معتقد بنو، معتقد ہونا فرض نہیں، مگر بد زبانی اور بدگمانی سے بچنا البتہ فرض ہے۔ایک ادب مجلسِ طعام : فرمایا کہ یہ مجلسِ طعام کے آداب کے خلاف ہے کہ ایسا کیا جاوے کہ جس سے دماغ پر تعب ہو،