انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دینے کا ایک اچھا ذریعہ ہاتھ آئے گا کہ لوگوں سے تعریف کرادی اور آپ کو شبہ میں ڈال دیا۔ بزرگوں نے فرمایا ہے کہ جس طرح عمل للخلق ریا ہے اسی طرح ترکِ عمل للخلق ریا ہے۔امامت سے کبر وعجب کا شبہ : حال: ایک قاری عالم نے ایک جاہل کے بجائے امامت کرنا شروع کردی تھی۔ اس پر ان کو خیال ہوا کہ اس میں تو اپنے کو اس سے اچھا سمجھنا پایا جاتاہے۔تحقیق : اپنے کو اچھا سمجھنا لازم نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ نے جو دولت علم وتصحیحِ قرآن کی عطا فرمائی ہے، اس عطیہ کو اس عطیہ سے جو اس نے عطا فرمایا ہے افضل سمجھنالازم آتا ہے، سو اس میں کیا حرج ہے، اور چوں کہ وہ اپنی ذاتی صفت نہیں اس لیے اپنے کو اچھا سمجھنے کا لزوم بھی نہیں۔بغض فی اللہ کی حدت کا علاج : حال: جب کوئی قضیہ بد دین سے اس کی بد دینی کی وجہ سے ہوجاتا ہے تو سخت غیظ وغضب طیش وحدت سے ہوتا ہے اور دل چاہتا ہے کہ ظالم بد دین کا قلع قمع کردیا جائے۔تحقیق : یہ بغض فی اللہ عین مطلوب ہے اور اثر غیر اختیاری ہے، افعال میں تعدیل کا اہتمام رکھنا چاہیے۔موت سے خوف کی وجہ : حال: میرے موضع میں طاعون ہے، موت سخت خوف کھارہا ہوں اس سے صاف اپنے ضعفِ ایمان کی علامت معلوم ہوتی ہے۔تحقیق : ہرگز نہیں، بلکہ یہ ایک امرِ طبعی ہے، میں نے حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب ؒ سے سنا ہے جن کے کمالات پر اتفاق ہے، ایک بار فرماتے تھے کہ مجھ کو بہت ڈر موت سے لگتا ہے اور وہ جو حدیث میں آیا ہے: من أحب لقاء اللّٰہ وہ عین موت کے قریب کی حالت ہے جو سب مسلمانوں کو نصیب ہوتی ہے اور اولیاء اللہ سے جو اشتیاقِ موت منقول ہے وہ بھی ایک حالت ہے جو غیر اختیاری ہے جیسے کہ خوف غیر اختیاری ہے اور امورِ اختیاریہ کی نہ تحصیل مامور بہ ہے نہ ازالہ، بالکل تسلی رکھیں۔کیفیت مرکب بانس وضعف کا علاج : حال: معمولات کی طرف طبیعت بالکل راغب نہیں ہوتی بجز مسجد کے طبیعت کہیں مانوس نہیں ہوتی دوسروں کا ذکر سن سن کر بے حد مسرت ہوتی ہے۔تحقیق : یہ کیفیت مرکب ہے انس وضعف سے، بس دل لگنے کا انتظار نہ کیا جائے خود بھی ذکر کرنا چاہیے گو قلیل سہی اور گو جی نہ لگے اور تربیۃ السالک کا مطالعہ ضروری ہے۔سالک کی یاس کا قدرتی علاج : حال: دو روز کی نماز فجر وعشا غفلت کی وجہ سے قضا ہوگئی جس کی وجہ سے بارگاہِ الٰہی میں بہت رویا، دوسری رات کو خواب میں جواب ملتا ہے کہ تیرے تزکیہ باطن اور ترقی مراتب کے لیے ایسا کیا گیا۔