انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
من ہو غیر ملام۔شرط دعا برائے کیفیات : ارشاد: کیفیات کے لیے دعا کرنا مضایقہ نہیں بشرطیکہ عدمِ اجابت سے ذرا قلق نہ ہو، باقی کوئی تدبیر نہ کرے۔کون سی کیفیت قابل اتباع ہے : حال: جب نماز کے بعد دعا دنیا کے لیے مانگتا ہوں تو عظمتِ خداوندی ایسی طاری ہوتی ہے کہ باوجود شدت ضرورت دنیوی حاجت کے دعا نہیں مانگی جاتی باوجودیکہ جانتا ہوں کہ تسمہ نعل بھی اسی سے طلب ہونا چاہیے۔ ارشاد: کیفیت وہ قابلِ اتباع ہے جس کے غلبہ کے وقت اس کے ضد کا خطور نہ ہو اور جب ان کی ضد بھی مستحضر ہو اور وہ اقرب الی السنۃ ہو تو وجدانیات کے اتباع سے سنن کے اتباع کو ترجیح وتقدیم ہے۔سب مقاصد کے لیے دعا : ارشاد: سب مقاصد کے لیے یہ شعر ہر نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھ لیا کریں: فسہل یا إلہی کل صعب بحرمۃ سید الأبرار سہلظاہراً دعا کے عدم قبولیت کا راز : ارشاد: اگر دعا قبول ہونے میں دیر ہو، قبول کے آثار معلوم نہ ہوں تو گھبراؤ نہیں، کیوں کہ اللہ تعالیٰ ہر بات کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ یعنی وہ ہر چیز کی مصلحت کو تم سے زیادہ جانتے ہیں، بس اس بات کو بھی وہی خوب جانتے ہیں کہ یہ نعمت موہوبہ (جس کی تم درخواست کررہے ہو) تمہارے لیے مناسب ہے یا نہیں اور مناسب ہے تو کس وقت اور کس حالت میں مناسب ہے۔عارف کی دعا کا منشا : ارشاد: عارف کو دعا سے بجز دعا کے اور کچھ مقصود نہیں تو اس کی دعا ہر حال میں مستجاب ہے، کیوں کہ مدعا ہر حال میں حاصل ہے۔کبھی حق تعالیٰ عارف کی زبان سے دعا اس لیے نکلواتے ہیں کہ ان کی باتیں سنیں، ان کا عجز ونیاز دیکھیں۔ہماری سب دعائیں بالمعنی الاعم قبول ہوتی ہیں : ارشاد: حدیث میں رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ دعائیں سب قبول ہوتی ہیں پھر کبھی تو وہی مل جاتاہے جو مانگا تھا اور کبھی اس سے افضل چیز عطاہوتی ہے اور کبھی دنیا میں کچھ عطا نہیں ہوتا بلکہ اس کا اجر آخرت میں جمع کرکے اس کو دیا جائے گا، اس وقت ثواب کو دیکھ کر آپ تمنا کریں گے کاش! ہماری