انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے قائل ہیں مگر ان سے درخواستِ دعا کرنا کسی دلیل سے ثابت نہیں، کیوں کہ ان کو دعا کا اختیار دیا جانا کہیں منقول نہیں البتہ ان کے توسل سے خود دعا کرنا ثابت ہے۔توسل کی حقیقت : ارشاد: کسی شخص کا جو جاہ ہوتا ہے اللہ کے نزدیک اس جاہ کی قدر اس پر رحمت متوجہ ہوتی ہے توسل کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اے اللہ! جتنی رحمت اس پرمتوجہ ہے اور جتنا قرب اس کا آپ کے نزدیک ہے اس کی برکت سے مجھ کو فلاں چیز عطا فرما کیوں کہ اس شخص سے تعلق ہے اسی طرح اعمالِ صالحہ کا توسل آیا ہے، حدیث میں اس کے معنی بھی یہی ہیں کہ اس عمل کی جو قدر حق تعالیٰ کے نزدیک ہے اور ہم نے وہ عمل کیا ہے اے اللہ! ببرکت اس عمل کے ہم پر رحمت ہے۔فیض قبور مکفل تکمیل سلوک نہیں : ارشاد: قبروں سے جو فیض آتا ہے وہ ایسا نہیں جس سے تکمیل ہوسکے یا سلوک طے ہوسکے بلکہ اس کا درجہ صرف اتناہے کہ صرف نسبت کی نسبت کو اس سے کسی قدر قوت ہوجاتی ہے، غیر صاحبِ نسبت کو تو خاک بھی فیض نہیں ہوتا، صرف صاحبِ نسبت کو اتنا فیض ہوتا ہے کہ تھوڑی دیر کے لیے نسبت کو قوت اور حالت میں زیارت ہوجاتی ہے، مگر وہ بھی دیر پا نہیں ہوتی، بلکہ اس کی ایسے مثال ہے جیسے تنور کے پاس بیٹھ کر کچھ دیر کے لیے جسم میں حرارت پیدا ہوجاتی ہے ۔ زندہ مشایخ سے جو فیض ہوتا ہے اس کی ایسی مثال ہے جیسے کوئی مقوی دوا کھا کر قوت وحرارت حاصل ہوتی ہے صاحب ِ نسبت کو اوّل قبر سے فیض لینے کی ضرورت نہیں، زندہ شیخ اس کے لیے قبروں سے زیادہ نافع ہے اور ضرورت بھی ہو تو صاحبِ نسبت کے لیے قبر کا پختہ ہونا ضروری نہیں وہ تو آثار سے معلوم کرلے گا کہ یہاں کوئی صاحبِ کمال مدفون ہے۔ادب واحترام شیخ کی وجہ : ارشاد: مقصود جتنا عظیم ہوگا اس کے وسائل کی بھی اسی قدر وقعت ہوگی۔ اسی سے شیخ کا ادب واحترام بہت چاہیے۔نسبت وملکۂ یاد داشت کافرق : ارشاد: نسبت ملزوم وملکۂ یاد داشت لازم ہے، دونوں کی ماہیت الگ الگ ہے، نسبت نام ہے خاص تعلق کا جس پر دو امر کا ترتب لازم ہے: ایک کثرت ذکر جس کی دوسری تعبیر ملکۂ یاد داشت ہے دوسرے دوام طاعت، جس طرح کوئی کسی پر عاشق ہوجائے تو اس تعلق عشقی میں دو امر لازم ہیں: ایک تو یہ کہ معشوق اکثر اوقات ذہن سے نہیں اترتا دوسرے عاشق عمداً اس کی نافرمانی نہیں کرتا۔نفع سالک کی تدبیر : ارشاد: سالک کو التزامِ معمولات وقلتِ مخالطت سے بے حد نفع ہوتاہے۔برکت کا مدار مرید کے ارادت ومحبت پر ہے نہ کہ بیعت پر : سوالـ: زید کو کسی شیخ سے بے حد عقیدت تھی مگر