انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تنگ وقت میں نماز کا طریقہ : ارشاد: نماز کا وقت تنگ ہوگیا تو لازم ہے کہ فرائض وواجبات پر اکتفا کیا جائے اور سنن کو حذف کیا جائے، اس وقت اختصار ہی مطلوب ہے، بہت لوگ طلوعِ آفتاب سے پہلے اٹھ جاتے ہیں، مگر علم نہ ہونے کی وجہ سے نماز قضا کردیتے ہیں۔ ان کی تو نیت ہی دیر میں بندھتی ہے کہ جاننے والا اس میں ایک رکعت پڑھ لے۔دوستوں کی دلجوئی بھی عبادت ہے : ارشاد: عبادت صرف نفلیں ہی پڑھنے کا نام نہیں ہے دوستوں کی دلجوئی اور ان کے ساتھ باتیں کرنا بھی عبادت ہے۔جمعہ وعید میں عطر لگانے کی نیت : ارشاد: جمعہ وعید کے دن عطر اس نیت سے لگانا کہ ہم اللہ میاں کو اچھے لگیں، عین عبادت ہے۔ من تطیب اللّٰہ فلہ أجرہ۔مقدارِ عبادت میں افراط اور تفریط دونوں معیوب ہیں : ارشاد: عبادت اتنی کرنی چاہیے جس میں کچھ مشقّت بھی ہو گو اس قدر زیادہ نہ ہو جو تحمل سے زیادہ ہو جس سے دل اکتا جائے بلکہ امامت میں تو مقتدیوں کے لحاظ سے اختصار کریں اور تنہا ذرا کسی قدر تطویل کیا کریں ہاں! اتنی تطویل نہ کریں جو نفس پر زیادہ شاق ہو۔ جس کو نباہ نہ سکیں۔ غرض نہ انقد ہو نہ انحد ہو انقد اختصار ہے الحمداور قل ہو اللہ کا جس میں الحمد کا تو الف لے لیا گیا اور الضالین کا نون اور قل ہو اللہ کا قاف اور احد کی دال اور انحد میں ان نفی کا کلمہ ہے یعنی بے حد، غرضیکہ افراط اور تفریط دونوں معیوب ہیں۔رسوخ وپختگی کے حصول کا طریقہ : ارشاد: رسوخ وپختگی کے لیے ضرورت ہے کہ ہر گز کسی وقت بے فکر نہ ہو، اوقات اور نفس کی نگرانی رکھیں۔ذکر وصلوۃ کو رضا وقرب میں زیادہ دخل ہے : ارشاد: جو مقصود اصلی ہے یعنی رضا وقرب اس کے حصول میں ذکر وصلوۃ کو زیادہ دخل ہے بہ نسبت مطالعہ کتب کے۔ مطالعہ کتب مقصود بالغیر ہے گو لذت مطالعہ ہی میں زیادہ ہو۔ اور ذکر صلوۃ مقصود ہے، مقصود بالغیر بقدر ضرورت ہونا چاہیے اور مقصود بالذات مستقلاً۔ یہ ساری خرابی شوق اور ذوق کے مقصود کو سمجھنے کی ہے اور یہی غلطی ہے۔ ظاہر ہے کہ چٹنی میں جتنا لطف ہے غذا میں نہیں، مگر جزو بدن وبدل ما یتحلل غذا ہی بنتی ہے۔ فکر اور ذکر استغراق سے افضل ہیں: ارشاد: فکر مقصود بالغیر ہے اور ذکر مقصود بالذات ہے، یہ دونوں استغراق سے افضل میں، اس لیے استغراق میں ترقی نہیں اور ان میں ترقی ہے۔ ذکر بالجہر کی اجازت تہجد میں کب ہے؟: ارشاد: جو جاگنا نہ چاہے تہجد کے لیے اس کے پاس ذکر بالجہر نہ کریں اور جو