انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کو آجائے تو جمایا نہ جائے۔ نکاح کے متعلق مجھے اندیشہ ہے کہ اس سے ضعف نہ بڑھ جائے جس سے اشد درجہ کے مضرات نہ پیدا ہوجائیں۔ہمت میں قوت پیدا ہونے کا علاج : حال: حضور کی تنبیہ سے معلوم ہوا کہ بد نظری فعلِ اختیاری ہے اور علاج استعمالِ اختیاریہ ہے مگر باوجود اس کے پھر بھی اختیار کے استعمال کی ہمت نہیں ہوتی اور گناہ ہوجاتاہے ہمت میں قوت نہیں۔ تہذیب: قوت بھی استعمال ہی سے پیدا ہوگی، اور استعمال میں قوت کی ضرورت نہیں ہمت کی ضرورت ہے گو اس میں تکلف ہی ہو تکلیف بھی ہو، علمی استعداد طالب علم کو کاہے سے پیدا ہوتی ہے۔ علم کے استیصال سے مطالعتاً ودرساً ومباحثتاً اب ان میں بھی اگر اس قوت کا انتظار ہو جو ان کے بعد حاصل ہوتی ہے تو نتیجہ بجز حرمان کیا ہوگا۔ اس لیے اس کو تکلف سے اختیار کرنا چاہیے۔ ایسے امربیّن میں شبہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ عمل کا قصد ہی نہیں، ایسی حالت میں چوں کہ میں ایسے رنج کا متحمل نہیں اس لیے مکاتبت سے معافی چاہتا ہوں جس نے غضنِ بصر کا حکم دیا ہے وہ قیامت میں جواب دے گا۔ قولی یا عملی۔تجدیدِ معالجہ کی ضرورت کی حد : تہذیب : جب تک مادئہ شہوانی کا استیصال نہ ہو تجدیدِ معالجہ کی ضرورت رہے گی، اور استیصال کی کوئی تدبیر نہیں۔ موسمی بخاری کا نسخہ پینے کے بعد کیا پھر آیندہ فصل میں بخار نہیں آتا۔ حسن کی پسندی کا علاج: حال: مجھ میں اس قدر حسن پسندی ہے کہ معمولی اشیا کو بھی نہایت قرینہ اور خوش تربیتی سے رکھتا ہوں اور حسنِ صورت کی طرف بھی بے حد کشش ہے۔ تہذیب: بعضہ خیرٌ فاشکروا علیہا، وبعضہ شرٌ فاصبروا عنہا، أي غض البصر حیث أمر الشارع بالغض ولو بتکلف شدید یحتمل زہوق الروح فإن اللّٰہ غیور ویشتد غیرتہ علی النظر إلی ما نہي اللّٰہ أف ینظر إلیہ فالحذر الحذر أن یغیظ المحبوب الأکبر۔وسوسۂ حرام کاری کا علاج : حال: شیطان یہ سمجھاتاہے کہ اللہ تعالیٰ اگر ان مرغوب صورتوں پر جائز شرعی قبضہ دے دے تو اس وقت کیا کروگے سو جائز قبضہ سمجھ کر حظ کا خیال کرو اور حظ حاصل کرو، حرام کاری کا خیال مت کرو۔تہذیب : خیال کا علاج خیال ہے، اس وقت یہ خیال کرو کہ اگر اس عورت کے شوہر کو اس خیال کی اطلاع کردوں تو کتنی رسوائی ہو، تو حق تعالیٰ تو بے کہے ہی مطلع ہیں، کتنی شرم کی بات ہے کہ وہ اس ارادے کو دیکھ رہے ہیں اور اسی سلسلہ میں عقوبتِ جہنم کو بھی مستحضر کرکے اس میں لگ جائے (یا) نفس سے یہ کہے کہ جس طرح تو مجھے دوسری عورتوں سے حظ حاصل کرنے کو کہتا ہے، اسی طرح اگر کوئی شخص میری بیوی سے حظ حاصل کرے اور مجھ کو اس کا علم ہوجائے تو میں کیا