انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بیعت میں عدمِ تعجیل کی حَد: تحقیق: فرمایا کہ جب تک میرے چالیس وعظ اور رسائل نہ دیکھ لو، بیس مرتبہ خط وکتابت نہ کرلو، دس مرتبہ ملاقات اور مجالست نہ کر لو، اس وقت اس کی حد ہے۔ وظائف کے ذریعہ حضورﷺ کی زیارت: تحقیق: ایسا ارادہ کرنا بڑی ہی ناواقفی کی بات ہے۔ اگر ایسا ہی ذوق شوق ہے تو اتباع کرو، اس پر بھی اس مقصود کا ترتب لازم نہیں، مگر بہ نسبت اوراد کے پھر اس میں توقع زیادہ ہے۔ ہمارے اعمال کی جزا محض عطا وانعام ہیں: تحقیق: فرمایا کہ ہمیں تو ہر وقت ان کی رحمت اور ان کے فضل کی ضرورت ہے، جو کچھ ملے گا وہ محض انعام ہے گو نام کو جزائے اعمال ہے، مگر ہمارے اعمال ہی کیا جس پر جزا کا استحقاق ہو، بلکہ خود ان اعمال کو اعمال میں شمار کرنا یہ بھی انعام ہی ہے، ورنہ ہمارے اعمال تو حسنات کہنے کے بھی قابل نہیں، بلکہ وہ اپنے فضل سے ان کو حسنات بنا دیں گے۔ چناں چہ بعض اہلِ لطائف نے {فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اﷲُ سَیِّاٰتِہِمْ حَسَنٰتٍط} [الفرقان: ۷۰]، کی یہی تفسیر کی ہے، پھر ایک بڑی رحمت یہ ہے کہ ہمارے اعمال محدود اور جزا غیر محدود اور میں نے جو کہا ہے کہ وہ جزا برائے نام ہے ورنہ محض عطا ہی ہے، اس کی دلیل خود قرآن میں ہے: {جَزَآئً مِّنْ رَّبِّکَ عَطَآئً حِسَابًالا} [النبأ: ۳۶]۔ اس تقریر سے اس شبہ کا بھی جواب ہوگیا کہ اگر وہ جزا ہے تو عطا کیسی اور اگر عطا ہے تو پھر حساب کیسا؟ جواب یہ کہ جزا صورتاً ہے اور عطا حقیقتًا اور حساب جزا یا عطا کے لیے نہیں، بلکہ خود اہل عطا میں تفاوت کے لیے حساب ہوگا باقی عطا بغیر حساب ہی ہوگا۔ اپنے بزرگوں کا طرز: تحقیق: فرمایا کہ ہمارے بزرگوں میں ایک خاص بات یہ تھی کہ خودداری کا نام ونشان نہ تھا، ملے جُلے، ہنستے بولتے رہتے تھے، مگر دل میں ایک انگارہ دہک رہا تھا، بقول نواب شیفتہ ؎ تو اے افسردہ دل زاہد یکے در بزم رندان شو کہ بینی خندہ برلب ہاو آتش پارہ در دل ہا میں نے اس ہنسنے پر ایک مثال تجویز کی ہے کہ جیسے تو ہنستا ہے، مگر ہاتھ لگا کر کوئی دیکھے پتہ چل جائے گا کہ کیسے ہنستا ہے۔ ان کے قلب میں خدا کی محبت کی ایک آگ بھری تھی، ہر وقت خشیت کا غلبہ رہتا تھا، شب وروز آخرت کی فکر لگی تھی۔نقشبندی وچشتی بزرگان کے طرز کا تفاوت : تحقیق: فرمایا کہ بعض نقشبندی حضرات کی رائے ہے کہ شیخ کو وقار وتجمل کے ساتھ رہنا چاہیے تاکہ طالبین کے قلب میں عظمت ہونے سے ان کو نفع زائد ہو، مگر چشتیوں سے یہ ہو نہیں سکتا، ان کا