انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ریا کے خیال سے عمل کو ترک نہ کرنا چاہیے : سوال: (خلاصہ عریضہ یکے از منتہیاں) (۱) بیمار تھا تہجد آخر شب میں ناغہ تھی، اسی زمانے میں دو مہمان آئے اور وہ آخر شب میں اٹھے تو خیال ہوا کہ لاؤ میں بھی پڑھ لوں تہجد۔ (۲) پھر خیال ہوا کہ نہ پڑھوں یہ ریا ہے چناںچہ نہ پڑھی۔ (۳) پھر خیال ہوا کہ صبح کو ان سے ظاہر کردیا جائے کہ فلاں وجہ سے تہجد سے قاصر رہا اور اس وقت تہجد نہ پڑھوں۔ تہذیب: (خلاصہ) (۱) یہ احکم تھا۔ (۲) یہ اسلم تھا۔ (۳) یہ خالص ریا تھا۔ باقی ناقص کو یہی حکم کیا جاتاہے کہ پڑھ اور نیت کو درست کر، ورنہ پھر اس کو ہر موقع پر ریا کا شبہ وبہانہ ہونے لگے گا۔رضائے حق کے پیدا کرنے کا طریقہ : تہذیب: اپنے اختیار سے ہر کام میں رضائے حق کا قصد کریں اور اپنے اختیار سے رضائے خلق کا قصد نہ کریں اور بلا قصد کے اگر رضائے خلق کا وسوسہ یا خیال آئے تو اس کی مطلق پروا نہ کریں بلکہ ہمیشہ ہمیشہ یوں ہی اپنے اختیار وقصد سے رضائے حق کا قصد کرتا رہے، تجربہ ہے کہ چند روز میں رذائل کے خلاف کرنے سے اس عمل کی عادت اور مشق ہوجاتی ہے پھر رذیلہ کے خلاف کرنے میں کچھ دشواری نہیں ہوتی بلکہ رذیلہ کمزور ہوجاتاہے، غرضیکہ رذائل کا ازالہ ضروری نہیں اس قدر اضمحلال ہی کافی نہیں کہ جس سے مقاومت رذیلہ کی آسان ہوجائے۔ارضائے خلق بہ نیت ارضائے حق ارضائے حق ہے : تہذیب: ارضائے خلق بھی اگر بہ نیت ارضائے حق ہو تو وہ ارضائے حق میں داخل ہے۔ نظیر اس کی شیخ کا ہدیہ ہے۔صوفیوں کی وضع ریائً بنانا بھی قابلِ قدر ہے : تہذیب: جو شخص ریا سے بھی صوفیوں کی وضع بناتاہے اس کی بھی قدر کرو، کیوںکہ اس کے اس فعل سے یہ تو معلوم ہوا کہ اس کے دل میں صوفیہ کی قدر ہے جب ہی تو وہ ان کی وضع داری وصورت سے با قدر ہوناچاہتا ہے۔ پس تم اس کے عیب (ریا) پر نظر نہ کرو بلکہ اس خوبی پر نظرکرکے اس کی قدر کرو۔افراطِ عظمتِ شیخ بھی ارضائے خلق ہے : تہذیب: حکمِ شیخ کی اتنی عظمت کہ شیخ کا بتلایا ہوا وظیفہ تو کبھی نہ چھوٹے گو نماز وجماعت چھوٹ جائے، ارضائے خلق میں داخل ہے۔توحید مطلوب کے دو درجے مامور بہ ہیں جن کا حصول مزیلِ ریا ہے اور توحیدِ وجودی کا درجہ مامور بہ نہیں گو معین توحید مطلوب ہے : تہذیب: شرعاً جو توحید مطلوب اور مامور بہ ہے اس کے دو ہی درجہ ہیں: ایک توحید اعتقادی (یعنی حق تعالیٰ کو ذات وصفات میں واحد ویکتا سمجھنا، دوسرے توحیدقصدی (یعنی حق تعالیٰ کو قصد میں بھی واحد ویکتا