انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ملے مگر ہمارا پڑوسی تھا جو ہم سے کم عمل کرتا تھا۔ وہ ہم سے بڑھا ہوا رہا کیوں کہ صاحب عیال تھا، بال بچوں کی پرورش میںاس کو زیادہ عمل کا موقع نہ ملتا تھا مگر وہ ہمیشہ اس دھن میں رہتا تھا کہ اگر مجھے فراغت نصیب ہو تو یاد خدا میں مشغول ہوجاؤںوہ اپنی مشقت اور نیت کی وجہ سے ہم سے بڑھ گیا۔الیمُّ في السَّمّ : طاعات میں ترقی اور معاصی سے اجتناب میسّر ہونے کا طریق ۔ ارشاد: طاعات اور معصیت دونوں اختیاری ہیں جن میں وظیفہ کو کچھ دخل نہیں۔ رہا طریقہ سو طریقہ امور اختیاریہ کا بجز استعمال اختیار کے اور کچھ نہیں۔ ہاں سہولت اختیار کے لیے ضرورت ہے مجاہدہ کی جس کی حقیقت ہے مخالفت یعنی مقاومت نفس، اس کو ہمیشہ عمل میں لانے سے بتدریج سہولت حاصل ہوجاتی ہے اس میں تمام فن آگیا۔ آگے شیخ کے دوکام رہ جاتے ہیں ایک بعض امراض نفسانیہ کی تشخیص۔ دوسرے بعض طرق مجاہدہ کی تجویز جو ان امراض کا علاج ہے۔ الطمّ في السَّمّ : ارشاد: غیر اختیاری کے درپے نہ ہونا، اختیاری میں ہمت کرنا اس میں جو کوتاہی ہو جائے اس پر استغفار اور توفیق کی دعا کرنا بھی اصلاح ہے۔آداب شیخ ومُرید ومتعلقاتِ آں ممانعت تعجیل فی اتخاذ الشیخ: ارشاد : ۱۔ اس طریق میں ہر صاحبِ طریق کا مذاق جدا ہے ۔ ۲۔ شرط انتفاع تناسبِ مذاقین ہے۔ ۳۔ تعجیل فی اتخاذ الشیخ ممنوعاتِ طریق سے ہے۔ ۴۔ بدون صحبت طویل کسی کے مذاق کا ادراک صحیح نہیں ہوتا اگر صحبت طویل میسّر نہ ہو مکاتبت طویل کی جائے کہ ملاقات حکمی ہے اس کے بعد جو رائے قائم کی جائے گی وہ معتدبہ ہوگی ورنہ ممکن ہے کہ اپنی تجویز سے رجوع کا اظہار موجب صبر مزگی ہو اسر اس کا اخفا موجب تنگی وتبلبیس۔ وکلا ھما مضر۔بعض جزئیاتِ مذاق حضرت مولانا مدظلہ العالی : ارشاد: ۱۔ خوابات کا قابلِ التفات نہ ہونا ۔ ۲۔ تصرفات کو پسند نہ فرمایا ۔ ۳۔ تکلف سنجیدگی ومتانت سے انقباض ۔