انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
معیارِ اعظم مرضی ونامرضی کا شرع ہے، اور اس پر عمل اختیاری ہے اور اس میں ضعفا کی باضابطہ اعانت بھی ہے۔تکدر بعد الجماع : حال: بعض اوقات بعد الفراغ جماع طبیعت مکدر ہوجاتی ہے، جیسے کسی معصیت کا ارتکاب ہوجانے پر انفعال ہوتاہے۔ تحقیق: یہ ایک حال ہے کہ توجہ الی غیر الحق بالمحبت سے طبعاً انقباض ہوتا ہے، امورِ طعبیہ مذموم نہیں، یہ از خود رفع ہوجائے گا کبھی اثر ضعفِ جسمانی کا بھی ہوتاہے۔اعمالِ صالحہ پر خوشی عقلی کافی ہے : تحقیق: اعمالِ صالحہ پر خوشی عقلی کافی ہے اور وہی مطلوب ہے۔ طبعی خوشی وابستہ ہے اسبابِ متعددہ کے ساتھ۔ ایک صحت بدنی واعتدال مزاج بھی ہے، اس کے نہ ہونے سے خوشی نہیں ہوتی جو قابلِ التفات نہیں۔ اجازتِ شیخ دلیلِ کمال نہیں بلکہ دلیلِ مناسبت ہے: حال: زتحریر مجازیت خود شرمم می آید خود بخود خیال کمال می آید۔تحقیق : ایں اعتقاد کمال نیست کہ مضر باشد وسوسہ است کہ مضیر نیست در چیں ۔ اوقات استحضار عیوب کنند وبدل آرند کہ اجازت دلیل کمال نیست بلکہ دلیل مناسب است چناں چہ در دستار فضیلت بعد فراغ کتب می بنداند اگرچہ عالم کامل نباشد صرف مناسبت مدار ایں رسم باشد کمالِ بفراغ دور است۔بیوی کے مرنے کی تمنا وخیال کا علاج : حال: اپنے گھر کے متعلق بعض وقت یہ خیال ہوتا ہے کہ اگر مرجائے تو میں مولانا کے پاس جا کر خوب ذکر کیا کروں، اس سے میرے ذمہ گناہ تو نہیں ہوا۔ تحقیق: اس سر سری خیال سے گناہ نہیں ہوا، ہاں! اگر دھیان باندھ لیا جاتا کہ یہ مر ہی جائے تو اس میں گناہ ہے۔ اگر تجربہ سے یہ شخص صاحبِ ہمت وتصرف نہیں تو صرف مسلمان کی بدخواہی کا، ورنہ ہلاک وقتل کا بھی، اس لیے ایسے خیال کے وقت یوں مناسب ہے کہ فوراً ادھر سے اپنا خیال ہٹا لے اور زبان سے یا خیال سے دعا کرے کہ الٰہی! سب کی خیر۔طرزِ عمل بوقتِ خیال ترکِ دنیا : حال: اکثر یہی جی میں آتا ہے کہ سب کام چھوڑ چھاڑ کر ایک گوشہ تنہائی میں بیٹھ جاؤں۔تحقیق : حب الترک بعض اعتبار سے بعض اوقات میں ترک سے بھی افضل ہے کہ ترک میں بعض اوقات خطرہ بھی ہے جب کہ ضعفِ قلب سے تشویش کا احتمال ہو۔ بخلاف حبِّ ترک کے کہ محض بے خطر ہے اور بحکم نیۃ المؤمن خیر من