انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
شرکت کرنا سیکریٹری کی جاہ بڑھانا ہے اور نا اہل کی جاہ بڑھانا اور اس کے عہدہ کو تسلیم کرنا خود ناجائز ہے، ہاں کوئی اس واسطے شرکت کرے کہ ایسے نااہلوں کو معذول کرنے میں سعی کرے تو جائز ہے۔عورت کی معافی کو قبول نہ کرنا : ارشاد: غیرت کا مقتضا یہی ہے کہ عورت کی معافی کو قبول نہ کرو، بلکہ تم اس کے ساتھ خود احسان کرو۔ادب ہدیہ : ارشاد: ایک ادب ہدیہ کا یہ ہے کہ اس طرح پیش کرے کہ مہدی الیہ کو گرانی نہ ہو اسی طرح ایک ادب یہ ہے کہ مہدی کو گرانی نہ ہو۔آج کل کے ولولہ حمایتِ اسلام کا منشا : ارشاد: آج کل جو لوگوں کو اسلامی درد ہے یا حمایتِ اسلام کا ولولہ ہے وہ محض قوم پرستی اور ہمدردیٔ قومی اور طلبِ جاہ سے ناشی ہے ، طلب رضائے حق سے ناشی نہیں ورنہ اتباع احکام کا اتباع ضرور ہوتا ہے۔عبدیت کی تعریف : ارشاد: عبدیت تو اسی کا نام ہے کہ احکامِ شرعیہ کا اتباع کرے اور مصالح کی پروا نہ کرے۔ انجن کو کیا حق ہے کہ راستہ میں ڈرائیور کے ٹھہرانے کے بعد نہ ٹھہرے، بلکہ اس کو ڈرائیور کے ٹھہرانے کے بعد فوراً ٹھہر جانا چاہیے۔عدمِ رضائے حق کے ساتھ بقائے سلطنت مطلوب نہیں : ارشاد: ہم کو تو رضائے حق مطلوب ہے بقائے سلطنت مطلوب ۔نہیں اگر قانونِ اسلام رائج کرنے سے سلطنت جاتی رہے گی، بلا سے جاتی رہے کیوں کہ اس صورت میں اللہ تعالیٰ تو ہم سے راضی رہیں گے۔ اور دوسرا قانون جاری کرنے سے فرض کرلو سلطنت باقی رہے گی مگر خدا تعالیٰ ہم سے ناراض ہوجائیں گے تو ایسی سلطنت تو فرعون کو بھی حاصل تھی۔آدابِ مہمان ومیزبان : ارشاد: جس کے یہاں مہمان ہو اس کو اپنے معمولات کی پہلے ہی اطلاع کردے، (۱) دسترخوان پر بیٹھ کر اپنے معمولات بیان کرنا تہذیب کے خلاف ہے۔ (۲) میزبان مہمان کے اوپر مسلط ہوکر نہ بیٹھے بلکہ اس کو آزاد چھوڑ دے کہ جس طرح چاہے کھائے۔ (۳) میزبان کے ہاتھ شروع میں پہلے دھلائے جائیں اور کھانا بھی اول میزبان کے سامنے رکھا جائے۔ امام شافعی ؒ امام مالک ؒ کے مہمان ہوئے تو امام مالک ؒ نے اپنے خادم سے فرمایا کہ پہلے میرے ہاتھ دُھلاؤ اور میرے سامنے کھانا پہلے رکھو، کیوں کہ مقصود مہمان کو راحت دینا ہے اور مہمان کو راحت اسی میں ہے کہ پہلے میزبان ہاتھ دھوئے اور کھانا شروع کر دے، اس سے مہمان بے تکلف ہو جاتا ہے۔