انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
شکر وکبر کا فرق : تہذیب: ذکر کے جو نفس خوش ہوتو اگر اس کو اپنی فضیلت سمجھو تو کبرہے اور اگر عطائے حق سمجھو اور اپنے کو اس کا مستحق نہ سمجھو تو شکر ہے۔استحقاقِ اجر کے دعوی کا منشا عظمتِ خداوندی پر نظر نہ ہونا چاہیے : تہذیب: ہم اپنے اعمال کو اسی وقت تک کچھ سمجھتے ہیں جب تک اپنے اوپر نظر ہو اور جب حق تعالیٰ کی عظمت پر نظر ہوگی تو ہر شخص اقرار کرے گا کہ میں نے خدا تعالیٰ کا کچھ بھی حق ادا نہیں کیا پھر استحقاقِ اجر کے دعوی کا کیا منہ: بندہ ہماں یہ کہ زتقصیر خویش عذر بدرگاہِ خدا آورد ورنہ سزا وار خدا وندیش کس نتواند کہ بجا آورداعمالِ صالحہ خود سراپا انعامات ہیں : تہذیب: حضرت! جتنے کام حق تعالیٰ ہم سے لے رہے ہیں یہ خود انعام ہے پھر انعام پر طلبِ انعام کیسا! انعام تو عمل پر ہوا کرتاہے اور یہاں خود یہ اعمال ہی سراپا انعامات ہیں ورنہ ہم کس قابل تھے کہ حق تعالیٰ کی عبادت کرسکیں۔ منت منہ کہ خدمت سلطان ہمکینی منت شناس ازو کہ بخدمت بداشتتکمال پر ناز کرنا دلیل ہے کمال سے عاری ہونے کی : تہذیب: کمال پر ناز کرنا خود اس کی دلیل ہے کہ یہ شخص کمال سے عاری ہے، ورنہ اہلِ کمال ناز نہیں کیا کرتے۔ کیوں کہ ان کو کمال کی حقیقت واضح ہوجاتی ہے جس سے اپنے کو عاجز پاکر وہ کبھی ناز نہیں کرسکتے۔عملِ صالح کی توفیق محض حق تعالیٰ کے فضل سے ہے : تہذیب: عملِ صالح کی توفیق محضِ حق تعالیٰ کے فضل سے